کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے رسول اللہ ﷺ کے حواری ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، وَيَحْيَى ، عَنْ هِشَامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ، وَإِنَّ حَوَارِيِّي الزُّبَيْرُ وَابْنُ عَمَّتِي".
ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر نبی کا ایک حواری (خالص مددگار) ہوتا ہے، اور بے شک میرے حواری سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ہیں جو میرے پھوپھی زاد بھی ہیں۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ: نَدَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ، ثُمَّ نَدَبَ النَّاسَ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ، ثُمَّ نَدَبَ النَّاسَ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ، وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ".
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ خندق کے دن لوگوں کو (دشمن کی خبر لانے کے لیے) ابھارا تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنے آپ کو پیش کیا، پھر آپ ﷺ نے لوگوں کو ابھارا تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنے آپ کو پیش کیا، پھر آپ ﷺ نے لوگوں کو دوبارہ ابھارا تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنے آپ کو پیش کیا؛ تب نبی کریم ﷺ نے فرمایا: «لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ، وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ» ”ہر نبی کا ایک حواری (مخلص و جاں نثار ساتھی) ہوتا ہے اور میرا حواری زبیر (رضی اللہ عنہ) ہے۔“