فضائل الصحابة
فضائل الزبير بن العوام رضي الله عنه— سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِسْلَامِ الزُّبَيْرِ وَشُهُودِهِ الْمَشَاهِدَ) باب: (سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے اور غزوات میں شرکت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1265
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ ، قَالَ: أَنَا هِشَامٌ ، قَالَ: "أَسْلَمَ الزُّبَيْرُ وَهُوَ ابْنُ سِتَّ عَشْرَةَ سَنَةً، وَلَمْ يَتَخَلَّفْ عَنْ غَزَاةٍ غَزَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ، وَقُتِلَ وَهُوَ ابْنُ بِضْعٍ وَسِتِّينَ".ترجمہ
ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سولہ برس کی عمر میں اسلام لائے، اور رسول اللہ ﷺ نے جتنے بھی غزوات لڑے، آپ کبھی ان میں سے کسی ایک سے بھی پیچھے نہیں رہے، اور آپ اس حال میں شہید ہوئے کہ آپ کی عمر ساٹھ برس سے کچھ زائد تھی“۔