فضائل الصحابة
فضائل الزبير بن العوام رضي الله عنه— سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: الزُّبَيْرُ حَوَارِيُّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے رسول اللہ ﷺ کے حواری ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1263
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، وَيَحْيَى ، عَنْ هِشَامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ، وَإِنَّ حَوَارِيِّي الزُّبَيْرُ وَابْنُ عَمَّتِي".ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر نبی کا ایک حواری (خالص مددگار) ہوتا ہے، اور بے شک میرے حواری سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ہیں جو میرے پھوپھی زاد بھی ہیں۔“