کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے نسب کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، قَالَ: قَالَ أَبِي رَحِمَهُ اللَّهُ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، وَاسْمُ أَبِي طَالِبٍ عَبْدُ مَنَافِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، وَاسْمُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ شَيْبَةُ بْنُ هَاشِمٍ ، وَاسْمُ هَاشِمٍ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ مَنَافٍ ، وَاسْمُ عَبْدِ مَنَافٍ الْمُغِيرَةُ بْنُ قُصَيٍّ ، وَاسْمُ قُصَيٍّ زَيْدُ بْنُ كِلَابِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ مُدْرِكَةَ بْنِ إِلْيَاسَ بْنِ مُضَرَ.
ترجمہ
عبداللہ بن احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد (امام احمد بن حنبل) رحمہ اللہ نے فرمایا: ”علی بن ابی طالب؛ اور ابوطالب کا نام عبد مناف بن عبدالمطلب تھا، عبدالمطلب کا نام شیبہ بن ہاشم تھا، ہاشم کا نام عمرو بن عبد مناف تھا، عبد مناف کا نام مغیرہ بن قصی تھا، اور قصی کا نام زید بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر تھا۔“
حَدَّثَنَا بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِي ، قَالَ: سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ يَقُولُ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، وَذَكَرَ مِثْلَهُ سَوَاءٌ.
ترجمہ
عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز البغوی رحمہ اللہ، ابراہیم بن ہانی رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے احمد بن محمد بن حنبل رحمہ اللہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”علی بن ابی طالب“، اور انہوں نے بعینہٖ اسی طرح (سابقہ روایت کی مانند نسب) ذکر کیا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، قَالَ: أَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: قَالَ جَعْفَرٌ: قُتِلَ عَلِيٌّ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ، يَعْنِي سَنَةً.
ترجمہ
سفیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جعفر رحمہ اللہ نے فرمایا: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس حال میں شہید کیے گئے کہ ان کی عمر اٹھاون برس تھی۔“