حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ ، قَثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنْ عَمَّارٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ زَاذَانَ أَبِي عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلًا حَدَّثَهُ، أَنَّ عَلِيًّا سَأَلَ رَجُلًا عَنْ حَدِيثٍ فِي الرَّحَبَةِ فَكَذَّبَهُ، فَقَالَ: إِنَّكَ قَدْ كَذَّبَتْنِي، فَقَالَ: مَا كَذَّبْتُكَ، قَالَ: فَأَدْعُو اللَّهَ عَلَيْكَ إِنْ كُنْتَ قَدْ كَذَّبَتْنِي أَنْ يُعْمِيَ اللَّهُ بَصَرَكَ، قَالَ: فَدَعَا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُعْمِيَهُ، فَعَمِيَ.
ترجمہ
زاذان ابو عمر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے بیان کیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رحبہ کے مقام پر ایک شخص سے کسی حدیث کے متعلق دریافت کیا تو اس نے آپ سے جھوٹ بولا، جس پر آپ نے فرمایا: ”تم نے یقیناً مجھ سے جھوٹ بولا ہے“، اس نے کہا: ”میں نے آپ سے جھوٹ نہیں بولا“، آپ نے فرمایا: ”اگر تم نے مجھ سے جھوٹ بولا ہے تو میں تمہارے خلاف اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہاری بینائی چھین لے“، راوی کہتے ہیں: ”پھر آپ نے اللہ عزوجل سے اس کے اندھا ہونے کی دعا فرمائی، تو وہ اندھا ہو گیا۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ عَلِيٍّ، فَإِذَا هِيَ تَمْشُطُ فِي سِتْرٍ بَيْنِي وَبَيْنَهَا، فَجَاءَ حَسَنٌ ، وَحُسَيْنٌ فَدَخَلَا عَلَيْهَا وَهِيَ جَالِسَةٌ تَمْتَشِطُ فَقَالَا: أَلَا تُطْعِمُونَ أَبَا صَالِحٍ شَيْئًا؟ قَالَ: فَأَخْرَجُوا لِي قَصْعَةً فِيهَا مَرَقٌ بِحُبُوبٍ، قَالَ: فَقُلْتُ: تُطْعِمُونِي هَذَا وَأَنْتُمْ أُمَرَاءُ؟ فَقَالَتْ أُمُّ كُلْثُومٍ: يَا أَبَا صَالِحٍ ، كَيْفَ لَوْ رَأَيْتَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، يَعْنِي عَلِيًّا ، وَأُتِيَ بِأُتْرُجٍّ، فَذَهَبَ حَسَنٌ يَأْخُذُ مِنْهُ أُتْرُجَّةً، فَنَزَعَهَا مِنْ يَدِهِ ثُمَّ أَمَرَ بِهِ فَقُسِمَ بَيْنَ النَّاسِ.
ترجمہ
ابو صالح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں سیدہ ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، تو وہ ایک پردے کے پیچھے کِنگھی کر رہی تھیں جو میرے اور ان کے درمیان حائل تھا۔ اسی دوران سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما تشریف لائے اور ان کے پاس داخل ہوئے جبکہ وہ بیٹھی کِنگھی کر رہی تھیں، تو ان دونوں نے کہا: ”کیا تم لوگ ابو صالح کو کچھ کھانے کے لیے نہیں دیتے؟“ راوی کہتے ہیں: تو وہ میرے لیے ایک پیالہ لائے جس میں اناج کے دانوں والا شوربہ تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”آپ لوگ مجھے یہ کھلا رہے ہیں حالانکہ آپ امراء (حکمران خاندان) ہیں؟“ تو سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اے ابو صالح! تمہارا کیا حال ہوتا اگر تم امیر المومنین یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھتے کہ ان کے پاس ترنج (چکوترے) لائے گئے، تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ ان میں سے ایک لینے بڑھے، مگر انہوں نے وہ ان کے ہاتھ سے نکال لیا، پھر ان کے متعلق حکم دیا تو وہ لوگوں میں تقسیم کر دیے گئے۔““