فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 900
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ ، قَثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنْ عَمَّارٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ زَاذَانَ أَبِي عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلًا حَدَّثَهُ، أَنَّ عَلِيًّا سَأَلَ رَجُلًا عَنْ حَدِيثٍ فِي الرَّحَبَةِ فَكَذَّبَهُ، فَقَالَ: إِنَّكَ قَدْ كَذَّبَتْنِي، فَقَالَ: مَا كَذَّبْتُكَ، قَالَ: فَأَدْعُو اللَّهَ عَلَيْكَ إِنْ كُنْتَ قَدْ كَذَّبَتْنِي أَنْ يُعْمِيَ اللَّهُ بَصَرَكَ، قَالَ: فَدَعَا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُعْمِيَهُ، فَعَمِيَ.ترجمہ
زاذان ابو عمر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے بیان کیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رحبہ کے مقام پر ایک شخص سے کسی حدیث کے متعلق دریافت کیا تو اس نے آپ سے جھوٹ بولا، جس پر آپ نے فرمایا: ”تم نے یقیناً مجھ سے جھوٹ بولا ہے“، اس نے کہا: ”میں نے آپ سے جھوٹ نہیں بولا“، آپ نے فرمایا: ”اگر تم نے مجھ سے جھوٹ بولا ہے تو میں تمہارے خلاف اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہاری بینائی چھین لے“، راوی کہتے ہیں: ”پھر آپ نے اللہ عزوجل سے اس کے اندھا ہونے کی دعا فرمائی، تو وہ اندھا ہو گیا۔“