فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ وَرَعِ عَلِيٍّ فِي بَيْتِ الْمَالِ وَعَدْلِهِ فِي الْقِسْمَةِ) باب: (بیت المال کے معاملے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی احتیاط اور تقسیم میں عدل کا بیان)۔
حدیث نمبر: 902
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ أَخِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا إِذَا جِيءَ بِالْأَمْوَالِ وَضَعَهَا فِي الرَّحَبَةِ يَقُولُ:
هَذَا جَنَايَ وَخِيَارُهُ فِيهِ إِذْ كُلُّ جَانٍ يَدُهُ إِلَى فِيهِترجمہ
زبید کے بھائی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سنا، جب ان کے پاس (بیت المال کے) اموال لائے جاتے تو وہ انہیں ایک کھلے میدان میں رکھ دیتے اور فرماتے: «هَذَا جَنَايَ وَخِيَارُهُ فِيهِ إِذْ كُلُّ جَانٍ يَدُهُ إِلَى فِيهِ» ”یہ میرا چنا ہوا پھل ہے اور اس کا بہترین حصہ بھی اسی میں موجود ہے، جب کہ (عام طور پر) ہر چننے والے کا ہاتھ اپنے ہی منہ کی طرف ہوتا ہے۔“