کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے محبت اور ان کی تعریف کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَثَنَا وُهَيْبٌ ، قَثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: إِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّهَلَا بِعُمَرَ ، إِنَّ عُمَرَ كَانَ حَائِطًا حَصِينًا، يَدْخُلُهُ الْإِسْلَامُ وَلَا يَخْرُجُ مِنْهُ، فَلَمَّا قُتِلَ عُمَرُ انْثَلَمَ الْحَائِطُ، فَالْإِسْلَامُ يَخْرُجُ مِنْهُ وَلَا يَدْخُلُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي خَادِمٌ لِمِثْلِ عُمَرَ حَتَّى أَمُوتَ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ مَنْ فِي الْأَرْضِ الْيَوْمَ وُضِعُوا فِي كِفَّةِ الْمِيزَانِ، وَوُضِعَ عُمَرُ فِي الْكِفَّةِ الْأُخْرَى، لَرَجَحَ شِقُّ عُمَرَ ، إِنَّ عُمَرَ كَانَ يَأْمُرُ بِالْجَزُورِ فَتُنْحَرُ فَتَكُونُ الْكَبِدُ وَالسَّنَامُ وَأَطَايِبُهَا لِابْنِ السَّبِيلِ، وَيَكُونُ الْعُنُقُ لِآلِ عُمَرَ، إِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّ هَلَا بِعُمَرَ.
ترجمہ
ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب نیک لوگوں کا ذکر کیا جائے تو «فَحَيَّهَلَا بِعُمَرَ» ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا تذکرہ تو بہت ضروری ہے“، بے شک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک ایسی مضبوط فصیل تھے کہ اسلام اس میں داخل تو ہوتا تھا مگر اس سے باہر نہیں نکلتا تھا۔ پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو وہ دیوار ٹوٹ گئی، چنانچہ اب اسلام اس سے نکل جاتا ہے اور (اس طرح) داخل نہیں ہوتا۔
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میری یہ دلی خواہش ہے کہ میں وفات تک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جیسے کسی شخص کا خادم بنا رہوں۔
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر آج روئے زمین پر موجود تمام انسانوں کو ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیا جائے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ والا پلڑا ہی وزنی رہے گا۔
بے شک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اونٹ ذبح کرنے کا حکم دیتے تو اس کی کلیجی، کوہان اور تمام نفیس حصے مسافروں کے لیے ہوتے تھے، اور گردن کا گوشت آلِ عمر کے لیے ہوتا تھا۔
جب صالحین کا ذکر چھڑے تو «فَحَيَّ هَلَا بِعُمَرَ» ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا تذکرہ تو بہت ضروری ہے“۔“
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میری یہ دلی خواہش ہے کہ میں وفات تک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جیسے کسی شخص کا خادم بنا رہوں۔
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر آج روئے زمین پر موجود تمام انسانوں کو ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیا جائے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ والا پلڑا ہی وزنی رہے گا۔
بے شک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اونٹ ذبح کرنے کا حکم دیتے تو اس کی کلیجی، کوہان اور تمام نفیس حصے مسافروں کے لیے ہوتے تھے، اور گردن کا گوشت آلِ عمر کے لیے ہوتا تھا۔
جب صالحین کا ذکر چھڑے تو «فَحَيَّ هَلَا بِعُمَرَ» ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا تذکرہ تو بہت ضروری ہے“۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَثَنَا وُهَيْبٌ ، قَثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: لَقَدْ أَحْبَبْتُ هَذَا الرَّجُلَ حُبًّا قَدْ خِفْتُ اللَّهَ فِي حُبِّهِ، إِنَّ عُمَرَ كَانَ حَائِطًا حَصِينًا، يَدْخُلُهُ الْإِسْلَامُ وَلَا يَخْرُجُ مِنْهُ، فَلَمَّا قُتِلَ عُمَرُ انْثَلَمَ الْحَائِطُ، إِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّ هَلَا بِعُمَرَ.
ترجمہ
ابراہیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے اس شخص (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) سے ایسی شدید محبت کی ہے کہ (اس کی کثرت کی بنا پر) مجھے اللہ تعالیٰ کا خوف ہونے لگا ہے؛ بے شک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ (اسلام کے لیے) ایک مضبوط و محفوظ دیوار تھے، اسلام اس میں داخل تو ہوتا تھا مگر اس سے باہر نہیں نکلتا تھا، پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو وہ دیوار ٹوٹ گئی۔ جب کبھی نیک لوگوں کا ذکر کیا جائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے تذکرے کی طرف جلدی کیا کرو (یعنی ان کا ذکر ذوق و شوق سے کیا کرو)۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ أَبُو مَعْمَرٍ ، قَالَ: قَالَ سُفْيَانُ : قَالَ أَصْحَابُنَا: عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، سَمِعَ أَبَا عُبَيْدَةَ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : أَخِلَّائِي مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةٌ وَلَمْ آلُ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ.
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”محمد ﷺ کے صحابہ میں سے میرے تین جگری دوست ہیں اور میں نے (ان کے انتخاب میں) کوئی کسر نہیں چھوڑی: سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہم۔“