فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَلَى عُمَرَ وَمَحَبَّتِهِ لَهُ) باب: (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے محبت اور ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 357
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَثَنَا وُهَيْبٌ ، قَثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: لَقَدْ أَحْبَبْتُ هَذَا الرَّجُلَ حُبًّا قَدْ خِفْتُ اللَّهَ فِي حُبِّهِ، إِنَّ عُمَرَ كَانَ حَائِطًا حَصِينًا، يَدْخُلُهُ الْإِسْلَامُ وَلَا يَخْرُجُ مِنْهُ، فَلَمَّا قُتِلَ عُمَرُ انْثَلَمَ الْحَائِطُ، إِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّ هَلَا بِعُمَرَ.ترجمہ
ابراہیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے اس شخص (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) سے ایسی شدید محبت کی ہے کہ (اس کی کثرت کی بنا پر) مجھے اللہ تعالیٰ کا خوف ہونے لگا ہے؛ بے شک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ (اسلام کے لیے) ایک مضبوط و محفوظ دیوار تھے، اسلام اس میں داخل تو ہوتا تھا مگر اس سے باہر نہیں نکلتا تھا، پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو وہ دیوار ٹوٹ گئی۔ جب کبھی نیک لوگوں کا ذکر کیا جائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے تذکرے کی طرف جلدی کیا کرو (یعنی ان کا ذکر ذوق و شوق سے کیا کرو)۔“