کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (نبی ﷺ کے ہاں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مقام و مرتبے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ الْبِرْتِيُّ ، قَثَنَا بِشْرُ بْنُ عُبَيْسِ بْنِ مَرْحُومٍ ، قَثَنَا النَّضْرُ بْنُ عَرَبِيٍّ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي أَرْوَى الدَّوْسِيِّ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا، فَطَلَعَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَيَّدَنِي بِكُمَا".
ترجمہ
سیدنا ابوارویٰ دوسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نمودار ہوئے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَيَّدَنِي بِكُمَا» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے تم دونوں کے ذریعے میری تائید فرمائی۔“ “
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَيْزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: جَاءَ أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأْذِنُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعَ عَائِشَةَ وَهِيَ رَافِعَةٌ صَوْتَهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَذِنَ لَهُ، فَدَخَلَ فَقَالَ: يَا ابْنَةَ أُمِّ رُومَانَ وَتَنَاوَلَهَا، أَتَرْفَعِينَ صَوْتَكِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ؟ قَالَ: فَحَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا، قَالَ: فَلَمَّا خَرَجَ أَبُو بَكْرٍ جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَهَا يَتَرَضَّاهَا: "أَلَا تَرَيْنَ أَنِّي حُلْتُ بَيْنَ الرَّجُلِ وَبَيْنَكِ؟". قَالَ: أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَحْسَبُهُ قَالَ: ثُمَّ جَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَاسْتَأْذَنَ عَلَيْهِ، فَوَجَدَهُ يُضَاحِكُهَا، قَالَ: فَأَذِنَ لَهُ فَدَخَلَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَشْرِكَانِي فِي سِلْمِكُمَا كَمَا أَشْرَكْتُمَانِي فِي حَرْبِكُمَا.
ترجمہ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے ملنے کی اجازت طلب کرنے آئے، تو انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ ﷺ کے سامنے اپنی آواز بلند کرتے ہوئے سنا۔ جب انہیں اجازت ملی تو وہ اندر داخل ہوئے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو (ڈانٹنے کے لیے) پکڑنے لگے اور فرمایا: ”اے ام رومان کی بیٹی! کیا تم رسول اللہ ﷺ کے سامنے اپنی آواز اونچی کرتی ہو؟“ راوی کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ان کے اور سیدہ کے درمیان حائل ہو گئے۔ راوی کا بیان ہے کہ جب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ باہر چلے گئے تو نبی کریم ﷺ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی دلجوئی کرتے ہوئے فرمانے لگے: ”کیا تم نے دیکھا نہیں کہ میں اس شخص اور تمہارے درمیان آ گیا تھا؟“
ابوعبدالرحمن رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ راوی نے یہ بھی کہا: پھر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ دوبارہ آئے اور اندر آنے کی اجازت مانگی، تو دیکھا کہ آپ ﷺ انہیں ہنسا رہے ہیں۔ اجازت ملنے پر وہ داخل ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے اپنی صلح میں بھی اسی طرح شریک فرمائیں جیسے آپ دونوں نے مجھے اپنی لڑائی میں شریک کیا تھا۔“
ابوعبدالرحمن رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ راوی نے یہ بھی کہا: پھر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ دوبارہ آئے اور اندر آنے کی اجازت مانگی، تو دیکھا کہ آپ ﷺ انہیں ہنسا رہے ہیں۔ اجازت ملنے پر وہ داخل ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے اپنی صلح میں بھی اسی طرح شریک فرمائیں جیسے آپ دونوں نے مجھے اپنی لڑائی میں شریک کیا تھا۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَثَنَا يُونُسُ ، قَثَنَا الْعَيْزَارُ بْنُ حُرَيْثٍ ، قَالَ: قَالَ النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ: اسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعَ صَوْتَ عَائِشَةَ عَالِيًا، وَهِيَ تَقُولُ: وَاللَّهِ لَقَدْ عَرَفْتُ أَنَّ عَلِيًّا أَحَبُّ إِلَيْكَ مِنْ أَبِي - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا -، فَاسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ فَدَخَلَ، فَأَهْوَى إِلَيْهَا فَقَالَ: يَا ابْنَةَ فُلَانَةَ، أَلَا أَسْمَعُكِ تَرْفَعِينَ صَوْتَكِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟
ترجمہ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضری کی اجازت طلب کی، تو انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی آواز بلند سنی، وہ دو یا تین مرتبہ کہہ رہی تھیں: ”اللہ کی قسم! مجھے یقیناً معلوم ہو گیا ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ کو میرے والد سے زیادہ محبوب ہیں۔“
پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اجازت طلب کی اور داخل ہوئے، وہ ان کی طرف (تادیب کے لیے) لپکے اور فرمایا: ”اے فلاں کی بیٹی! کیا میں تمہیں رسول اللہ ﷺ پر اپنی آواز بلند کرتے ہوئے نہ سنوں؟“
پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اجازت طلب کی اور داخل ہوئے، وہ ان کی طرف (تادیب کے لیے) لپکے اور فرمایا: ”اے فلاں کی بیٹی! کیا میں تمہیں رسول اللہ ﷺ پر اپنی آواز بلند کرتے ہوئے نہ سنوں؟“