فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَنْزِلَةِ أَبِي بَكْرٍ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (نبی ﷺ کے ہاں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مقام و مرتبے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَيْزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: جَاءَ أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأْذِنُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعَ عَائِشَةَ وَهِيَ رَافِعَةٌ صَوْتَهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَذِنَ لَهُ، فَدَخَلَ فَقَالَ: يَا ابْنَةَ أُمِّ رُومَانَ وَتَنَاوَلَهَا، أَتَرْفَعِينَ صَوْتَكِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ؟ قَالَ: فَحَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا، قَالَ: فَلَمَّا خَرَجَ أَبُو بَكْرٍ جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَهَا يَتَرَضَّاهَا: "أَلَا تَرَيْنَ أَنِّي حُلْتُ بَيْنَ الرَّجُلِ وَبَيْنَكِ؟". قَالَ: أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَحْسَبُهُ قَالَ: ثُمَّ جَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَاسْتَأْذَنَ عَلَيْهِ، فَوَجَدَهُ يُضَاحِكُهَا، قَالَ: فَأَذِنَ لَهُ فَدَخَلَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَشْرِكَانِي فِي سِلْمِكُمَا كَمَا أَشْرَكْتُمَانِي فِي حَرْبِكُمَا.سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے ملنے کی اجازت طلب کرنے آئے، تو انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ ﷺ کے سامنے اپنی آواز بلند کرتے ہوئے سنا۔ جب انہیں اجازت ملی تو وہ اندر داخل ہوئے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو (ڈانٹنے کے لیے) پکڑنے لگے اور فرمایا: ”اے ام رومان کی بیٹی! کیا تم رسول اللہ ﷺ کے سامنے اپنی آواز اونچی کرتی ہو؟“ راوی کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ان کے اور سیدہ کے درمیان حائل ہو گئے۔ راوی کا بیان ہے کہ جب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ باہر چلے گئے تو نبی کریم ﷺ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی دلجوئی کرتے ہوئے فرمانے لگے: ”کیا تم نے دیکھا نہیں کہ میں اس شخص اور تمہارے درمیان آ گیا تھا؟“
ابوعبدالرحمن رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ راوی نے یہ بھی کہا: پھر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ دوبارہ آئے اور اندر آنے کی اجازت مانگی، تو دیکھا کہ آپ ﷺ انہیں ہنسا رہے ہیں۔ اجازت ملنے پر وہ داخل ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے اپنی صلح میں بھی اسی طرح شریک فرمائیں جیسے آپ دونوں نے مجھے اپنی لڑائی میں شریک کیا تھا۔“