كتاب الاستئذان

صحیح بخاری — کتاب الاستئذان

اجازت لینے کے بیان میں

صحیح بخاری کی کتاب الاستئذان میں 53 ابواب اور 77 احادیث ہیں (حدیث 6227 تا 6303)۔ اس کے چند ابواب: سلام کے شروع ہونے کا بیان، سلام کے بیان میں، سلام اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے، تھوڑی جماعت بڑی جماعت کو پہلے سلام کرے۔

صحیح بخاری کتاب الاستئذان سلام اور گھروں میں داخلے کے آداب کا بیان ہے۔ اس کا آغاز سلام کی ابتدا سے ہوتا ہے، جہاں یہ حدیث ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کر کے فرشتوں کو سلام کرنے کا حکم دیا۔ پھر اجازت لے کر دوسروں کے گھروں میں داخل ہونے، السلام کے اللہ کے ناموں میں سے ہونے، تھوڑے لوگوں کا زیادہ کو اور سوار کا پیدل کو سلام کرنے، مصافحہ، مجلس کے آداب اور دوپہر کے آرام جیسے مسائل آتے ہیں۔ تین بار اجازت مانگنے کے بارے میں سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا واقعہ بھی اسی کتاب میں ہے۔

53ابواب
77احادیث
6227–6303حدیث نمبر
کتاب میں آگے پیچھے
آداب کی تمام احادیث — تمام کتب سے

فہرستِ ابواب

کتاب الاستئذان کے 53 ابواب

1 سلام کے شروع ہونے کا بیان۔ بَابُ بَدْءِ السَّلاَمِ: حدیث 6227 2 اللہ تعالیٰ کا فرمان اللہ تعالیٰ کا فرمان ”اے ایمان والو! تم اپنے (خاص) گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں مت داخل ہو جب تک کہ اجازت نہ حاصل کر لو اور ان کے رہنے والوں کو سلام کر لو۔ تمہارے حق میں یہی بہتر ہے تاکہ تم خیال رکھو۔ پھر اگر ان میں تمہیں کوئی (آدمی) نہ معلوم ہو تو بھی ان میں نہ داخل ہو جب تک کہ تم کو اجازت نہ مل جائے اور اگر تم سے کہہ دیا جائے کہ لوٹ جاؤ تو (بلاخفتگی) واپس لوٹ آیا کرو۔ یہی تمہارے حق میں زیادہ صفائی کی بات ہے اور اللہ تمہارے اعمال کو خوب جانتا ہے۔ تم پر کوئی گناہ اس میں نہیں ہے کہ تم ان مکانات میں داخل ہو جاؤ (جن میں) کوئی رہتا نہ ہو اور ان میں تمہارا کچھ مال ہو اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ تم چھپاتے ہو“۔ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّى تَسْتَأْنِسُوا وَتُسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهَا ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَّكَّرُونَ فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فِيهَا أَحَدًا فَلاَ تَدْخُلُوهَا حَتَّى يُؤْذَنَ لَكُمْ وَإِنْ قِيلَ لَكُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا هُوَ أَزْكَى لَكُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ مَسْكُونَةٍ فِيهَا مَتَاعٌ لَكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ} : حدیث 6228 – 6229 3 سلام کے بیان میں، سلام اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ بَابُ السَّلاَمُ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللَّهِ تَعَالَى: حدیث 6230 4 تھوڑی جماعت بڑی جماعت کو پہلے سلام کرے۔ بَابُ تَسْلِيمِ الْقَلِيلِ عَلَى الْكَثِيرِ: حدیث 6231 5 سوار پہلے پیدل کو سلام کرے۔ بَابُ تَسْلِيمِ الرَّاكِبِ عَلَى الْمَاشِي: حدیث 6232 6 چلنے والا پہلے بیٹھے ہوئے شخص کو سلام کرے۔ بَابُ تَسْلِيمِ الْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ: حدیث 6233 7 کم عمر والا پہلے بڑی عمر والے کو سلام کرے۔ بَابُ تَسْلِيمِ الصَّغِيرِ عَلَى الْكَبِيرِ: حدیث 6234 8 سلام کو زیادہ رواج دینا۔ بَابُ إِفْشَاءِ السَّلاَمِ: حدیث 6235 9 پہچان ہو یا نہ ہو ہر ایک مسلمان کو سلام کرنا۔ بَابُ السَّلاَمِ لِلْمَعْرِفَةِ وَغَيْرِ الْمَعْرِفَةِ: حدیث 6236 – 6237 10 پردہ کی آیت کے بارے میں۔ بَابُ آيَةِ الْحِجَابِ: حدیث 6238 – 6240 11 اذن لینے کا اس لیے حکم دیا گیا کہ نظر نہ پڑے۔ بَابُ الاِسْتِئْذَانُ مِنْ أَجْلِ الْبَصَرِ: حدیث 6241 – 6242 12 شرمگاہ کے علاوہ دوسرے اعضاء کے زنا کا بیان۔ بَابُ زِنَا الْجَوَارِحِ دُونَ الْفَرْجِ: حدیث 6243 13 سلام اور اجازت تین مرتبہ ہونی چاہئے۔ بَابُ التَّسْلِيمِ وَالاِسْتِئْذَانِ ثَلاَثًا: حدیث 6244 – 6245 14 اگر کوئی شخص بلانے پر آیا ہو تو کیا اسے بھی اندر داخل ہونے کے لیے اذن لینا چاہئے یا نہیں۔ بَابُ إِذَا دُعِيَ الرَّجُلُ فَجَاءَ هَلْ يَسْتَأْذِنُ: حدیث 6246 15 بچوں کو سلام کرنا۔ بَابُ التَّسْلِيمِ عَلَى الصِّبْيَانِ: حدیث 6247 16 مردوں کا عورتوں کو سلام کرنا اور عورتوں کا مردوں کو۔ بَابُ تَسْلِيمِ الرِّجَالِ عَلَى النِّسَاءِ، وَالنِّسَاءِ عَلَى الرِّجَالِ: حدیث 6248 – 6249 17 اگر گھر والا پوچھے کہ کون ہے اس کے جواب میں کوئی کہے کہ میں ہوں اور نام نہ لے۔ بَابُ إِذَا قَالَ مَنْ ذَا فَقَالَ أَنَا: حدیث 6250 18 جواب میں صرف علیک السلام کہنا۔ بَابُ مَنْ رَدَّ فَقَالَ عَلَيْكَ السَّلاَمُ: حدیث 6251 – 6252 19 اگر کوئی شخص کہے کہ فلاں شخص نے تجھ کو سلام کہا ہے تو وہ کیا کہے۔ بَابُ إِذَا قَالَ فُلاَنٌ يُقْرِئُكَ السَّلاَمَ: حدیث 6253 20 ایسی مجلس والوں کو سلام کرنا جس میں مسلمان اور مشرک سب شامل ہوں۔ بَابُ التَّسْلِيمِ فِي مَجْلِسٍ فِيهِ أَخْلاَطٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُشْرِكِينَ: حدیث 6254 21 جس نے گناہ کرنے والے کو سلام نہیں کیا اور اس وقت تک اس کے سلام کا جواب بھی نہیں دیا جب تک اس کا توبہ کرنا ظاہر نہیں ہو گیا اور کتنے دنوں تک گنہگار کا توبہ کرنا ظاہر ہوتا ہے؟ بَابُ مَنْ لَمْ يُسَلِّمْ عَلَى مَنِ اقْتَرَفَ ذَنْبًا، وَلَمْ يَرُدَّ سَلاَمَهُ حَتَّى تَتَبَيَّنَ تَوْبَتُهُ، وَإِلَى مَتَى تَتَبَيَّنُ تَوْبَةُ الْعَاصِي: حدیث 6255 22 ذمیوں کے سلام کا جواب کس طرح دیا جائے؟ بَابُ كَيْفَ يُرَدُّ عَلَى أَهْلِ الذِّمَّةِ السَّلاَمُ: حدیث 6256 – 6258 23 جس نے حقیقت حال معلوم کرنے کے لیے ایسے شخص کا مکتوب پکڑ لیا جس میں مسلمانوں کے خلاف کوئی بات لکھی گئی ہو تو یہ جائز ہے۔ بَابُ مَنْ نَظَرَ فِي كِتَابِ مَنْ يُحْذَرُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ لِيَسْتَبِينَ أَمْرُهُ: حدیث 6259 24 اہل کتاب کو کس طرح خط لکھا جائے۔ بَابُ كَيْفَ يُكْتَبُ الْكِتَابُ إِلَى أَهْلِ الْكِتَابِ: حدیث 6260 25 خط کس کے نام سے شروع کیا جائے۔ بَابُ بِمَنْ يُبْدَأُ فِي الْكِتَابِ: حدیث 6261 26 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اپنے سردار کو لینے کے لیے اٹھو۔ بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ»: حدیث 6262 27 مصافحہ کا بیان۔ بَابُ الْمُصَافَحَةِ: حدیث 6263 – 6264 28 دونوں ہاتھ پکڑنا۔ بَابُ الأَخْذِ بِالْيَدَيْنِ: حدیث 6265 29 معانقہ یعنی گلے ملنے کے بیان میں اور ایک آدمی کا دوسرے سے پوچھنا کیوں آج صبح آپ کا مزاج کیسا ہے۔ بَابُ الْمُعَانَقَةِ وَقَوْلِ الرَّجُلِ كَيْفَ أَصْبَحْتَ: حدیث 6266 30 کوئی بلائے تو جواب میں لفظ «لبيك» (حاضر) اور «سعديك» (آپ کی خدمت کے لیے مستعد) کہنا۔ بَابُ مَنْ أَجَابَ بِلَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ: حدیث 6267 – 6268 31 کوئی شخص کسی دوسرے بیٹھے ہوئے مسلمان بھائی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے۔ بَابُ لاَ يُقِيمُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ مَجْلِسِهِ: حدیث 6269 32 اللہ پاک کا سورۃ المجادلہ میں فرمانا کہ ”اے مسلمانو! جب تم سے کہا جائے کہ مجلس میں کشادگی کر لو تو کشادگی کرو، اللہ تعالیٰ تمہارے لیے کشادگی کرے گا اور جب تم سے کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جایا کرو“۔ بَابُ: {إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجَالِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ وَإِذَا قِيلَ انْشِزُوا فَانْشِزُوا} الآيَةَ: حدیث 6270 33 جو اپنے ساتھیوں کی اجازت کے بغیر مجلس یا گھر میں کھڑا ہوا یا کھڑے ہونے کے لیے ارادہ کیا تاکہ دوسرے لوگ بھی کھڑے ہو جائیں تو یہ جائز ہے۔ بَابُ مَنْ قَامَ مِنْ مَجْلِسِهِ أَوْ بَيْتِهِ، وَلَمْ يَسْتَأْذِنْ أَصْحَابَهُ، أَوْ تَهَيَّأَ لِلْقِيَامِ لِيَقُومَ النَّاسُ: حدیث 6271 34 ہاتھ سے «احتباء» کرنا اور اس کو «قرفصاء» کہتے ہیں۔ بَابُ الاِحْتِبَاءِ بِالْيَدِ وَهُوَ الْقُرْفُصَاءُ: حدیث 6272 35 اپنے ساتھیوں کے سامنے ٹیک لگا کر بیٹھنا۔ بَابُ مَنِ اتَّكَأَ بَيْنَ يَدَيْ أَصْحَابِهِ: حدیث 6273 – 6274 36 جو کسی ضرورت یا کسی غرض کی وجہ سے تیز تیز چلے۔ بَابُ مَنْ أَسْرَعَ فِي مَشْيِهِ لِحَاجَةٍ أَوْ قَصْدٍ: حدیث 6275 37 چارپائی یا تخت کا بیان۔ بَابُ السَّرِيرِ: حدیث 6276 38 کسی کے لیے گاؤ تکیہ لگانا یا گدا بچھانا (جائز ہے)۔ بَابُ مَنْ أُلْقِيَ لَهُ وِسَادَةٌ: حدیث 6277 – 6278 39 جمعہ کے بعد قیلولہ کرنا۔ بَابُ الْقَائِلَةِ بَعْدَ الْجُمُعَةَ: حدیث 6279 40 مسجد میں بھی قیلولہ کرنا جائز ہے۔ بَابُ الْقَائِلَةِ فِي الْمَسْجِدِ: حدیث 6280 41 اگر کوئی شخص کہیں ملاقات کو جائے اور دوپہر کو وہیں آرام کرے تو یہ جائز ہے۔ بَابُ مَنْ زَارَ قَوْمًا فَقَالَ عِنْدَهُمْ: حدیث 6281 – 6283 42 آسانی کے ساتھ آدمی جس طرح بیٹھ سکے بیٹھ سکتا ہے۔ بَابُ الْجُلُوسِ كَيْفَمَا تَيَسَّرَ: حدیث 6284 43 جس نے لوگوں کے سامنے سرگوشی کی اور جس نے اپنے ساتھی کا راز نہیں بتایا پھر جب وہ انتقال کر گیا تو بتایا یہ جائز ہے۔ بَابُ مَنْ نَاجَى بَيْنَ يَدَيِ النَّاسِ، وَمَنْ لَمْ يُخْبِرْ بِسِرِّ صَاحِبِهِ، فَإِذَا مَاتَ أَخْبَرَ بِهِ: حدیث 6285 – 6286 44 چت لیٹنے کا بیان۔ بَابُ الاِسْتِلْقَاءِ: حدیث 6287 45 کسی جگہ صرف تین آدمی ہوں تو ایک کو اکیلا چھوڑ کر دو آدمی سرگوشی نہ کریں۔ بَابُ لاَ يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ: حدیث 6288 46 راز چھپانا۔ بَابُ حِفْظِ السِّرِّ: حدیث 6289 47 جب تین سے زیادہ آدمی ہوں تو کانا پھوسی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بَابُ إِذَا كَانُوا أَكْثَرَ مِنْ ثَلاَثَةٍ فَلاَ بَأْسَ بِالْمُسَارَّةِ وَالْمُنَاجَاةِ: حدیث 6290 – 6291 48 دیر تک سرگوشی کرنا۔ بَابُ طُولِ النَّجْوَى: حدیث 6292 49 سوتے وقت گھر میں آگ نہ رہنے دی جائے (نہ چراغ روشن کیا جائے)۔ بَابُ لاَ تُتْرَكُ النَّارُ فِي الْبَيْتِ عِنْدَ النَّوْمِ: حدیث 6293 – 6295 50 رات کے وقت دروازے بند کرنا۔ بَابُ إِغْلاَقِ الأَبْوَابِ بِاللَّيْلِ: حدیث 6296 51 بوڑھا ہونے پر ختنہ کرنا اور بغل کے بال نوچنا۔ بَابُ الْخِتَانِ بَعْدَ الْكِبَرِ وَنَتْفِ الإِبْطِ: حدیث 6297 – 6300 52 آدمی جس کام میں مصروف ہو کر اللہ کی عبادت سے غافل ہو جائے وہ «لهو» میں داخل اور باطل ہے۔ بَابُ كُلُّ لَهْوٍ بَاطِلٌ إِذَا شَغَلَهُ عَنْ طَاعَةِ اللَّهِ: حدیث 6301 53 عمارت بنانا کیسا ہے۔ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبِنَاءِ: حدیث 6302 – 6303
کوئی باب نہیں ملا۔
اس کتاب کی تمام احادیث (نمبر کے لحاظ سے)91