تحریف شدہ آسمانی کتابوں سے انکار

یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

سوال : جیسا کہ قرآن نے بتلا دیا ہے کہ پہلی آسمانی کتب بدل دی گئی ہیں تو اگر ان تحریف شدہ کتابوں سے انکار کر دیا جائے تو بندہ مسلمان نہیں رہتا ؟
جواب : تورات اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب ہے، اسی طرح انجیل بھی۔ ان پر ایمان رکھنا لازم ہے کہ اللہ نے تورات موسی علیہ السلام پر اور انجیل عیسیٰ علیہ السلام پر نازل کی۔ لیکن اب جو موجودہ بائبل ہے یہ تحریف شدہ ہے۔ یہ وہ آسمانی کتاب نہیں ہے جس پر ایمان لانے کا حکم ہے اس بائبل کی نفی کرنا بالکل درست ہے۔ اس کے محرف ہونے پر مفصل بحث دیکھنی ہو تو مولانا رحمت اللہ کیرانوی رحمه الله کی کتاب ’’ اظہار الحق “ ملاحظہ کریں۔ اسی طرح احمد دیدات کے عیسائی پادریوں کے ساتھ مناظروں کی کیسٹیں سنیں۔ والله اعلم

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر یہ مضمون فیچرڈ امیج کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے یہ تصویر محفوظ کریں ⬇️ 💾

تحریف شدہ آسمانی کتابوں سے انکار