تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
مساقات کا معنی ہوتا ہے کہ کوئی آدمی اپنی کھجوروں کے درخت کسی کو دے، وہ انہیں پانی لگانے اور دیگر متعلقہ کام سرانجام دینے کی ذمے داری لے اور پیداوار دونوں کے درمیان تقسیم ہوگی، لیکن کھجوروں کے مالک اور عامل کے درمیان، وہ نصف بھی ہو سکتی ہے اور تیسرا حصہ بھی، ایک تہائی عامل کا ہو دو تہائی مالک کا، جس پر بھی ان کا اتفاق ہو۔ جب یہ کھجوروں کا مالک مشترک اور معلوم حصے کے ساتھ اس کسان کو کام کرنے کے لیے اپنی کھجوروں کے درخت دیتا ہے تو اسے مساقات کہتے ہیں۔
[ابن عثيمين: نور على الدرب: 4/246]