تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمام اہل جنت، جنت میں اپنے ناموں سے پکارے جائیں گے سوائے حضرت آدم علیہ السلام کے۔ ان کو ابومحمد کنیت سے پکارا جائے گا اور جنتی تمام مجرد ہوں گے (یعنی کسی کی داڑھی نہیں ہو گی) لیکن جنت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی داڑھی ناف تک ہو گی۔
تحقیق الحدیث :
اسنادہ موضوع۔
اس کی سند من گھڑت ہے۔
اس میں وہب بن حفص متہم بالوضع ہے۔ دیکھیں : [ميزان الاعتدال 4/ 351، البدايه و النهاية 1201، ذكره العجلوني فى كشف الخفا 271/1، و عزاء لابن أبى شيبة و ابن عساكر، وذكره ابن القيسراني فى تذكرة الموضوعات 620]