گائے کے دودھ اور گوشت کے فوائد صحیح احادیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی کتاب قربانی کے احکام و مسائل سے ماخوذ ہے۔

گائے کا دودھ اور گوشت:

سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إن الله تعالى لم ينزل داء إلا أنزل له شفاء إلا الهرم فعليكم بألبان البقر فإنها ترم من كل شجر
”بے شک اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری ایسی نہیں اتاری ہے کہ جس کی اس نے شفا نازل نہ کی ہو سوائے بڑھاپے کے، سو تم گائیوں کے دودھ کو لازم پکڑو۔ کیونکہ یہ ہر جڑی بوٹی پر چرتی ہے۔“
(مستدرک حاکم: 4/ 197 ح 7425 وسندہ صحیح)
❀ مزید فرمایا:
في ألبان البقر شفاء من كل داء
”گائیوں کے دودھ میں ہر بیماری کی شفا ہے۔“
(مستدرک حاکم: 4/ 196 ح 7424 وسندہ حسن)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائیں ذبح کی تھیں۔
(صحیح بخاری: 5559، صحیح مسلم: 1211)