کیا رمضان میں شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے ؟
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

جواب :
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
إذا كان أول ليلة من شهر رمضان صفدت الشياطين و مردة الجن
”جب ماہ رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ “ [سنن الترمذي 682 سنن ابن ماجه 1642 صحيح ابن خزيمة 188/3]
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے ”صحیح الجامع“ رقم الحدیث 759 میں حسن کہا ہے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
إذا جاء رمضان، فتحت أبواب الجنة، و غلقت أبواب النار، و صفدت الشياطين
”جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کر لیا جاتا ہے۔“ [ صحيح البخاري، رقم الحديث 3103 صحيح مسلم 1079 ]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

1