یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے عقیدہ سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد یاسر عرفات حفظہ اللہ نے کیا ہے۔
58- حنان، منان اور محسن اللہ تعالیٰ کے ناموں میں شامل ہیں؟
حنان اللہ تعالیٰ کے ناموں میں شامل نہیں ہے جبکہ منان اور محسن اللہ تعالیٰ کے ناموں میں شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ عبدالمنان اور عبدالمحسن نام رکھتے ہیں اور علماء اس کا علم ہونے کے باوجود ان پر کوئی اعتراض نہیں کرتے۔ (ابن عثیمین: نور علی الدرب: 40/7)