دبر میں جماع، خاوند کو ایذا دینے اور بستر سے احتراز کی ممانعت

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ حسین بن مبارک الموصلی کی عربی کتاب الاوامر والنواهي سے ماخوذ ہے جس کا اُردو ترجمہ محمد سرور گوہر صاحب نے احکامات و ممنوعات کے نام سے کیا ہے۔

دبر میں جماع کرنے کی ممانعت

① سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا ينظر الله عزوجل إلى رجل أتى رجلا أو امرأة فى دبرها
”اللہ عز وجل اس شخص کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا جو کسی مرد یا عورت کے دبر (پیچھے) میں جماع کرے“۔
ترمذی، کتاب الرضاع 1165۔
② سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ملعون من أتى امرأة فى دبرها
”وہ شخص ملعون ہے جو عورت کے دبر میں جماع کرے“۔
ابوداؤد، كتاب النكاح 2162۔ مسند احمد، باقی مسند المكشرين 5/ 585 حدیث 9746۔

عورت کا اپنے خاوند کو ایذا پہنچانے کی ممانعت

① سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تؤذي امرأة زوجها فى الدنيا إلا قالت زوجته من الحور العين: لا تؤذيه قاتلك الله فإنما هو عندك دخيل يوشك أن يفارقك وينقلب إلينا
”اگر کوئی عورت اپنے خاوند کو دنیا میں اذیت پہنچاتی ہے تو اس کی (جنت میں بننے والی) بیوی حور کہتی ہے: اسے تکلیف نہ پہنچاؤ، اللہ تجھے ہلاک کرے! یہ تو تیرے ہاں محض ایک مہمان ہے، قریب ہے کہ وہ تجھ سے علیحدہ ہو کر ہمارے پاس چلا آئے“۔
ترمذی، کتاب الرضاع 1174۔ ابن ماجه، كتاب النکاح 2014۔

عورت کا اپنے خاوند کے بستر سے احتراز کی ممانعت

① سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا دعا الرجل امرأته إلى الفراش فأبت أن تجيء ، فبات عليها غضبان لعنتها الملائكة حتى تصبح
”جب کوئی مرد اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ آنے سے انکار کر دے، اور وہ شوہر اس پر ناراضگی کی حالت میں رات گزارے، تو فرشتے اس عورت پر صبح تک لعنت بھیجتے ہیں“۔
بخاری، کتاب بدء الخلق 3237۔ مسلم، كتاب النكاح 122 / 1436۔
”جب آدمی اپنی بیوی کو بستر پر بلائے اور وہ آنے سے انکار کر دے جبکہ اس کا خاوند اس سے ناراض ہو جائے، تو صبح ہونے تک فرشتے اس پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں“۔
② سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
والذي نفسي بيده ما من رجل يدعو امرأته إلى فراشه فتأبى عليه إلا كان الذى فى السماء ساخطا عليها حتى يرضى زوجها عنها
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلاتا ہے اور وہ آنے سے انکار کرتی ہے، تو جب تک اس کا شوہر اس سے راضی نہیں ہو جاتا، آسمان والا رب اس سے ناراض رہتا ہے“۔
مسلم، كتاب النكاح 122 / 1436۔