مضمون کے اہم نکات
حدیث عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ
(14) ہانی مولیٰ عثمان بن عفان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:
كَانَ عُثْمَانُ، إِذَا وَقَفَ عَلٰى قَبْرٍ بَكٰى حَتّٰى يَبُلَّ لِحْيَتَهٗ، فَقِيلَ لَهٗ: تُذْكَرُ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ فَلَا تَبْكِي وَتَبْكِي مِنْ هٰذَا؟ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ الْقَبْرَ أَوَّلُ مَنْزِلٍ مِّنْ مَّنَازِلِ الْآخِرَةِ، فَإِنْ نَجَا مِنْهُ فَمَا بَعْدَهٗ أَيْسَرُ مِنْهُ، وَإِنْ لَّمْ يَنْجُ مِنْهُ فَمَا بَعْدَهٗ أَشَدُّ مِنْهُ، قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا رَأَيْتُ مَنْظَرًا قَطُّ إِلَّا وَالْقَبْرُ أَفْظَعُ مِنْهُ.
”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جب قبر پر کھڑے ہوتے، تو رونے لگتے، یہاں تک کہ آپ کی داڑھی مبارک بھیگ جاتی، آپ سے پوچھا گیا کہ جنت اور جہنم کا ذکر ہوتا ہے، آپ نہیں روتے، مگر قبر پر رونے لگتے ہیں، کیا بات ہے؟ کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے، اگر اس سے نجات پا لی، تو بعد والی چیزیں اس سے آسان ہوں گی، اگر یہاں سے نجات نہ پا سکا، تو بعد والی اس سے زیادہ سخت ہوں گی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جتنے بھی ڈراؤنے منظر دیکھے ہیں، قبر سب سے زیادہ ڈراؤنی ہے۔“
(زوائد مسند الإمام أحمد: 64-63/1، سنن التّرمذي: 2308، سنن ابن ماجه: 4267، وسندهٗ حسنٌ)
اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے ”حسن غریب“، امام حاکم رحمہ اللہ (371/1) نے ”صحیح الاسناد“ کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ”صحیح“ کہا ہے۔
حدیث ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ
(15) سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إِذَا وُضِعَتِ الْجِنَازَةُ، فَاحْتَمَلَهَا الرِّجَالُ عَلٰى أَعْنَاقِهِمْ، فَإِنْ كَانَتْ صَالِحَةً قَالَتْ: قَدِّمُونِي، قَدِّمُونِي، وَإِنْ كَانَتْ غَيْرَ صَالِحَةٍ قَالَتْ: يَا وَيْلَهَا، أَيْنَ يَذْهَبُونَ بِهَا؟ يَسْمَعُ صَوْتَهَا كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا الْإِنْسَانَ، وَلَوْ سَمِعَهَا الْإِنْسَانُ لَصَعِقَ.
”جب جنازہ رکھا جاتا ہے اور لوگ اسے اپنی گردنوں پر اٹھا لیتے ہیں، تو اگر وہ صاحب نیک ہو، تب میت کہتی ہے کہ مجھے جلدی لے جاؤ، مجھے جلدی لے جاؤ، اگر نیک نہ ہو، تو کہتی ہے: ہائے بربادی! اسے کہاں لئے جاتے ہو، اس کی آواز کو ہر چیز سن لیتی ہے، انسان مگر نہیں سن پاتا، اگر انسان اس کو سن لیتے، تو بے ہوش ہو جاتے۔“
(صحيح البخاري: 1380)
حدیث ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
(16) سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
أَسْرِعُوا بِالْجَنَازَةِ، فَإِنْ كَانَتْ صَالِحَةً قَرَّبْتُمُوهَا إِلَى الْخَيْرِ، وَإِنْ كَانَتْ غَيْرَ ذٰلِكَ كَانَ شَرًّا تَضَعُونَهٗ عَنْ رِقَابِكُمْ.
”جنازے کو جلدی لے جاؤ، اگر وہ صالح جنازہ ہوا، تو آپ اسے خیر ہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں اور اگر ایسا نہیں ہے، تو ایک شر کو آپ اپنی گردنوں سے اتار رہے ہیں۔“
(صحيح مسلم: 944)
حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا
(17) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
إِنَّ الْكَافِرَ يُسَلَّطُ عَلَيْهِ فِي قَبْرِهٖ شُجَاعٌ أَقْرَعُ، فَيَأْكُلُ لَحْمَهٗ مِنْ رَأْسِهٖ إِلٰى رِجْلِهٖ ثُمَّ يُكْسَى اللَّحْمُ فَيَأْكُلُ مِنْ رِجْلِهٖ إِلٰى رَأْسِهٖ، فَهٰذَا مَكْرٌ لَكَ.
”قبر میں کافر پر گنجا سانپ مسلط کیا جاتا ہے، جو سر سے پاؤں تک اس کا گوشت کھاتا ہے، پھر گوشت دوبارہ چڑھا دیا جاتا ہے، وہ پھر اسے پاؤں سے سر تک کھاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ تیری سزا ہے۔“
(إثبات عذاب القبر للبَيْهقي: 231، وسندهٗ صحيحٌ)
حدیث علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ
(18) سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احزاب کے دن کفار کو بد دعا دی:
مَلَأَ اللّٰهُ بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا، شَغَلُونَا عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطٰى حَتّٰى غَابَتِ الشَّمْسُ.
”اللہ ان کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر دے، انہوں نے ہم کو عصر کی نماز سے مصروف کر دیا، یہاں تک کہ سورج غائب ہو گیا۔“
(صحيح البخاري: 2931، صحيح مسلم: 627)
❀ حافظ بغوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
هٰذَا حَدِيثٌ مُتَّفَقٌ عَلٰى صِحَّتِهٖ.
”اس حدیث کے صحیح ہونے پر اتفاق ہے۔“
(شرح السّنّة: 234/2)
حدیث عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
(19) سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
حَبَسَ الْمُشْرِكُونَ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ، حَتّٰى احْمَرَّتِ الشَّمْسُ، أَوِ اصْفَرَّتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: شَغَلُونَا عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطٰى، صَلَاةِ الْعَصْرِ، مَلَأَ اللّٰهُ أَجْوَافَهُمْ، وَقُبُورَهُمْ نَارًا، أَوْ قَالَ: حَشَا اللّٰهُ أَجْوَافَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا.
”مشرکوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز عصر سے مصروف کر دیا، یہاں تک کہ سورج سرخ ہو گیا، یا زرد ہو گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہوں نے ہم کو نماز عصر سے مصروف کر دیا ہے، اللہ ان کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر دے۔“
(صحيح مسلم: 628)
حدیث عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما
(20) سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إِذَا مَاتَ أَحَدُكُمْ، فَإِنَّهٗ يُعْرَضُ عَلَيْهِ مَقْعَدُهٗ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ، فَإِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَإِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَمِنْ أَهْلِ النَّارِ.
”جب کوئی فوت ہو جاتا ہے، تو اس پر صبح و شام اس کا ٹھکانہ پیش کیا جاتا ہے۔ اگر وہ جنتی ہو، تو جنت کا ٹھکانہ اور اگر جہنمی ہو، تو جہنم کا ٹھکانہ۔“
(صحيح البخاري: 3240، صحيح مسلم: 2866)
❀ حافظ بغوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
هٰذَا حَدِيثٌ مُتَّفَقٌ عَلٰى صِحَّتِهٖ.
”اس حدیث کے صحیح ہونے پر اتفاق ہے۔“
(شرح السّنة: 422/5)
❀ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ”متواتر“ قرار دیا ہے۔
(كتاب الروح، ص 100)