فتویٰ : شیخ ابن جبرین حفظ اللہ
سوال :
میں کبھی کبھی نماز میں بھول جاتی ہوں کہ میں نے سورۂ فاتحہ پڑھی ہے یا نہیں۔ اس پر میں سورۂ فاتحہ دوبارہ پڑھ لیتی ہوں۔ کیا میرا یہ عمل درست ہے یا مجھے سجدہ سہو کرنا ہو گا ؟
جواب :
بعض لوگوں کو دوران نماز کثرت سے وسوسے لاحق ہوتے رہتے ہیں اور انہیں قرأت یا تشہد میں شک پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ انسان پوری یکسوئی اور حضور قلب سے نماز ادا کرے تاکہ وسوسے اور اوھام کم سے کم ہوں، پھر بھی اگر شک غالب رہے اور عام عادت قرأت کرنے کی ہو، تو ایسی صورت میں قرأت کا اعادہ و تکرار مکروہ ہے اور اگر احتیاطاً اعادہ ہو جائے تو سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا۔