قیامت کی نشانی : زمین پر صرف بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ حافظ مبشر حسین لاہوری کی کتاب قیامت کی نشانیاں صحیح احادیث کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

قیامت کی نشانی : زمین پر صرف بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے

عن أنس رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لا تقوم الساعة حتى لا يقال فى الأرض الله، الله
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت قائم نہیں ہو گی حتی کہ زمین پر اللہ اللہ کہنے والا بھی کوئی نہیں ہو گا۔ (تو پھر قیامت قائم کر دی جائے گی)۔
مسلم : كتاب الايمان : باب ذهاب الايمان في آخر الزمان (148) احمد (134/3) عبد الرزاق (20147) الحلية (305/3) ابن حبان (361/15) شعب الايمان (524) البزار (771) ابو عوانة (100/1) ابن مندة (447)
عن ابن مسعود رضى الله عنه قال سمعت النبى صلى الله عليه وسلم يقول : من شرار الناس من تدركهم الساعة وهم أحياء
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ لوگ سب سے بدتر ہوں گے جن کی زندگی میں قیامت قائم ہوگی۔
بخاری : کتاب الفتن : باب ظهور الفتن (7067) احمد (560/1 – 569) مجمع الزوائد (26/8) النهاية (239/1)
عن عبد الله رضى الله عنه عن النبى صلى الله عليه وسلم قال : لا تقوم الساعة إلا على شرار الناس
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قیامت صرف بدترین افراد پر قائم ہوگی۔
مسلم : کتاب الفتن : باب قرب الساعة (2949) شرح السنة (461/7) احمد (492/1)
عن عبد الله بن عمرو رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لا تقوم الساعة حتى يأخذ الله شريطته من أهل الأرض فيبقى فيها عجاجة لا يعرفون معروفا ولا ينكرون منكرا
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت قائم ہونے سے قبل اللہ تعالیٰ اہل زمین میں سے بہترین افراد کو اٹھا لیں گے اور ردّی (فضول) لوگ باقی رہ جائیں گے جو نیکی بدی کی تمیز سے عاری ہوں گے۔
حاکم کتاب الفتن (481/4) احمد (277/2) مجمع الزوائد (25/8) فتح الباری (91/13)
عن أنس رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لا تقوم الساعة على أحد يقول الله الله
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت کسی ایسے شخص پر قائم نہیں ہوتی جو اللہ ، اللہ کہنے والا ہو گا۔
مسلم: کتاب الایمان : باب ذهاب الايمان (376-148) احمد (204/3)
عن أنس رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لا تقوم الساعة حتى لا يقال فى الأرض لا إله إلا الله
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ زمین میں لا اله الا الله کہنے والا بھی کوئی نہیں رہے گا۔
مسلم : کتاب الایمان : باب ذهاب الايمان (376-148) احمد (204/3)
عن مرداس الأسلمي رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : يذهب الصالحون الأول فالأول ويبقى حفالة كحفالة الشعير أو التمر لا يباليهم الله بالة
مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نیک لوگ یکے بعد دیگرے فوت ہو جائیں گے اور جو کے بھوسے یا ردی کھجور کی طرح فضول لوگ باقی رہ جائیں گے جن کی اللہ تعالیٰ کچھ پرواہ نہیں کریں گے۔
بخاری : کتاب الرقاق : باب ذهاب الصالحين (6434) احمد (263/4)
عن علباء السلمي رضى الله عنه قال إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : لا تقوم الساعة إلا على حثالة الناس
حضرت علباء سلمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت صرف فضول لوگوں پر قائم ہوگی۔
احمد (256/3) حاکم فی کتاب الفتن (541/4) مجمع الزوائد (25/8)

فوائد :

➊ روئے زمین پر صرف خبیث اور بد بخت لوگوں کا باقی رہ جانا قیامت کی انتہائی آخری نشانی ہے۔
➋ اللہ تعالیٰ اپنی طے شدہ حکمت عملی کے تحت وقوع قیامت سے پہلے تمام نیک لوگوں کو زمین سے فوت کرلیں گے۔
➌ اللہ تعالیٰ قیامت کبریٰ کی ہولناکیوں سے بچانے کے لیے ہر موحد مسلمان کو فوت کر دیں گے۔
➍ وقوع قیامت کے وقت محض لفظ الله اور لا اله الا الله کہنے والا بھی کوئی نہیں رہے گا۔
➎ جن لوگوں پر قیامت قائم ہو گی وہ پوری خلقت میں سب سے بدترین (The Worst People) ہوں گے۔