قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کریں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی کتاب قربانی کے احکام و مسائل سے ماخوذ ہے۔

قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کریں

أن رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نحر بعض هديه بيده ونحر غيره بعضه.
سیدنا جابر بن عبد اللہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قربانی کے جانوروں میں سے بعض خود اپنے ہاتھ سے ذبح کئے اور آپ کے بعض جانور دوسروں نے ذبح کئے۔
تحقیق: سندہ صحیح
تخريج: الموطا
(روایت ابی مصعب الزہری 534/1 ح 1381)
وأخرجه النسائی (231/7 ح 4424) من حدیث مالک به وجاء في رواية يحيى بن يحيى (394/1 ح 909) ”مالك عن جعفر عن أبيه عن علي بن أبي طالب“ وهو غلط، انظر التمہید (106/2) والاستذکار: 849
تفقہ :
➊ بہتر اور افضل یہی ہے کہ آدمی اپنی قربانی خود ذبح کرے اور اگر کسی دوسرے سے ذبح کروائے تو یہ بھی جائز ہے۔
➋ وکیل بنانا جائز ہے۔
➌ اس حدیث میں ”غیرہ“ دوسرے سے مراد سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہیں جیسا کہ دوسری روایت سے ثابت ہے۔
[موطا روایت ابن القاسم ص 234]