قربانی والے جانور پر سواری کی جا سکتی ہے
أن رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم رأى رجلا يسوق بدنة فقال: اركبها فقال: يا رسول الله! إنها بدنة فقال: اركبها فقال: يا رسول الله! إنها بدنة فقال: ويلك فى الثانية أو الثالثة.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی دیکھا جو قربانی کا جانور لے کر (پیدل) جا رہا تھا تو آپ نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے کہا: یا رسول اللہ! یہ قربانی کا جانور ہے۔ تو آپ نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے کہا: یا رسول اللہ! یہ قربانی کا جانور ہے تو آپ نے دوسری یا تیسری دفعہ فرمایا: تمہاری خرابی ہو (اس پر سوار ہو جاؤ)۔
تحقیق: سندہ صحیح
تخريج: متفق عليه
الموطا (روایت یحییٰ 377/1 ح 859، ک 20 ب 45 ح 139) التمہید 296/18، الاستذکار: 807
وأخرجه البخاری (1689) ومسلم (1322) من حدیث مالک به۔
تفقہ :
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر عمل کرنا ضروری ہے۔
➋ حدیث حجت ہے۔
➌ قربانی والے جانور پر بوقت ضرورت سواری جائز ہے۔
➍ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کی مخالفت میں خرابی ہی خرابی ہے۔
➎ حج کے لئے پیدل اور سوار ہو کر دونوں طرح جانا جائز ہے۔
➏ اپنے آپ کو شرعی عذر کے بغیر مشقت میں ڈالنا جائز نہیں ہے۔
[موطا روایت ابن القاسم ص 426]