سوتے وقت دعا پڑھنے کا ثواب
عن البراء بن عازب قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أوى إلى فراشه نام على شقه الأيمن، ثم قال: اللهم أسلمت نفسي إليك ، ووجهت وجهي إليك ، وفوضت أمري إليك ، وألجأت ظهري إليك ، رغبة ورهبة إليك ، لا ملجأ ولا منجا منك إلا إليك ، آمنت بكتابك الذى أنزلت ، ونبيك الذى أرسلت . وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من قالهن ثم مات تحت ليلته مات على الفطرة .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بستر پر قرار پکڑتے تو دائیں کروٹ پر سوتے پھر یہ دعا پڑھتے : ”اے اللہ ! میں نے اپنا نفس تجھے سونپ دیا، اور اپنا رخ تیری طرف موڑ لیا، اور اپنا معاملہ تجھے سپرد کر دیا، اور اپنی پشت شوق و رغبت اور خوف کے ساتھ تیری طرف لگائی ، اور تجھے سے بھاگ کر تیرے سوا کوئی جائے پناہ اور چھٹکارے کی جگہ نہیں ۔ میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے اتاری اور تیرے اس پیغمبر پر جو تو نے بھیجا۔“
صحيح بخاري، كتاب الدعوات، باب النوم علي الشق الأيمن، رقم: 6315 .
فضیلت:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” جو یہ کلمات پڑھ کر سو گیا پھر وہ اس رات فوت ہو گیا تو وہ فطرت (اسلام) پر مرے گا۔“