روزہ دار بیوی سے جماع کرنے والے پر کیا کفارہ ہوگا؟

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔

روزہ دار بیوی سے جماع کرنے والے پر کیا کفارہ ہوگا؟

سوال :۔

ایک شخص حالت سفر میں تھا اس کو سفر کی وجہ سے روزہ چھوڑنے کی رخصت حاصل تھی اس نے اپنی روزہ دار بیوی سے جماع کر لیا تو کیا اس شخص پر اس فعل کا کوئی کفارہ ہوگا اور عورت کے اس گناہ کا کفارہ کس طرح ادا ہوگا باوجود اس کے کہ اس کو خاوند کی طرف سے اس فعل کے لئے مجبور کیا گیا تھا؟

فتوی :۔

میری رائے میں اس شخص پر کوئی کفارہ نہیں، کیونکہ جب وہ حالت سفر میں تھا تو اس کے لئے روزہ چھوڑ دینا جائز تھا، پس جب اس کے لئے دن کے وقت کھانا جائز تھا تو بیوی کے ساتھ جماع بھی جائز تھا اور اگر عورت روزہ دار تھی تو اس کے لئے بھی حالت سفر میں روزہ کھول لینا جائز تھا۔ خصوصاً اس حال میں جب کہ وہ شوہر کی طرف سے مجبور کر دی گئی تو اس اعتبار سے اس پر بھی کوئی گناہ یا کفارہ نہیں ہے۔