چھوٹے ہوئے روزوں کی دیر سے قضا کا حکم اور کفارہ ؟

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔

چھوٹے ہوئے روزوں کی دیر سے قضا کا حکم اور کفارہ ؟

سوال :۔

میں ایک سترہ سالہ لڑکی ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اپنی جوانی کے ابتدائی دو سالوں کے دوران رمضان المبارک کے جو روزے عذر کی بنا پر چھوڑے تھے ان کی قضا ابھی تک نہیں کرسکی تو اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟

فتوی :۔

آپ پر چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا لازم ہے اور ضروری ہے کہ آپ جلد از جلد قضا کریں چاہے وقفے وقفے سے کریں اور ہر روزے کے ساتھ کفارہ ادا کرنا بھی ضروری ہے جو کہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے اور علماء کی اکثریت کی رائے کے مطابق یہ کفارہ اس لئے ضروری ہے کہ قضا میں ایک سال سے زیادہ کی تاخیر کی گئی ہے۔