روزوں کی قضا دینے سے قبل ہی موت آگئی کیا کریں؟

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔

روزوں کی قضا دینے سے قبل ہی موت آگئی کیا کریں؟

سوال :۔

ایک خاتون نے شرعی عذر کی بنا پر رمضان المبارک کے بعض ایام کے روزے چھوڑے مگر ان کی قضا سے پہلے ہی اس کو موت آگئی تو کیا اس پر کوئی گناہ باقی رہے گا اور اس گناہ کا کفارہ کیا ہوگا؟

فتوی :۔

اگر کسی انسان نے بیماری کے باعث روزے ترک کئے اور وہ بیماری رمضان المبارک کے بعد اس کی وفات تک جاری رہی تو اس کے وارثوں پر کوئی قضا یا کفارہ لازم نہیں ہوگا اس لئے کہ متوفی کو قضا کا موقع ہی نہیں ملا لیکن اگر وہ شفا یاب ہو گیا اور اس کے بعد کچھ دن گزر گئے جن کے دوران اس کے لئے روزہ رکھنا ممکن تھا، مگر اس سے سستی ہو گئی تو قضا جو اس کے ذمہ تھی وہ اس کے وارث ادا کریں گے اور ان روزوں کا کفارہ ہر دن کے بدلے میں ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔