رات کی گھڑیوں میں دعا کرنے کا ثواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ينزل ربنا تبارك وتعالى كل ليلة إلى سماء الدنيا حين يبقى ثلث الليل الآخر. يقول: من يدعوني فأستجيب له؟ من يسألني فأعطيه؟ من يستغفرني فأغفر له؟
”ہمارا رب تبارک و تعالیٰ ہر رات آسمان دنیا کی طرف نازل ہوتا ہے جس وقت رات کا آخری حصہ باقی رہ جاتا ہے۔ اعلان فرماتا ہے: کون ہے جو مجھے پکارے میں اس کی دعا قبول کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے میں اسے دوں؟ کون ہے جو مجھ سے گناہ کی معافی مانگے میں اسے معاف کر دوں؟“
صحیح بخارى، كتاب التهجد، باب الدعاء والصلاة من آخر الليل، رقم: 1145۔ صحیح مسلم، کتاب صلاة المسافرين باب الترغيب في الدعاء، رقم: 758 ۔