حی اور قیوم دونوں اللہ تعالیٰ کے نام ہیں

Read in English
فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے عقیدہ سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد یاسر عرفات حفظہ اللہ نے کیا ہے۔

65- حی اور قیوم دونوں اللہ تعالیٰ کے نام ہیں

اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ میں ”الحی“ اور ”القیوم“ شامل ہیں۔ اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں۔ ان دونوں ناموں کو اسم اعظم کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ دونوں نام اللہ تعالیٰ کی ذاتی اور فعلی صفات پر دلالت کرتے ہیں۔
قرآن مجید میں تین مقام پر یہ دونوں نام ذکر ہوئے ہیں:
① آیت الکرسی میں:
اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ [البقرة: 255]
② سورت آل عمران کی ابتدا میں:
اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ [آل عمران: 2]
③ سورت طٰہٰ میں:
وَعَنَتِ الْوُجُوهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّومِ [طٰهٰ: 111]
آیت الکرسی قرآن مجید کی ایک عظیم آیت ہے، جو رات کو اسے تلاوت کرے، اللہ تعالیٰ اس پر ایک نگران مقرر کر دیتے ہیں اور شیطان اس سے دور رہتا ہے، یہاں تک کہ صبح ہو جائے۔