ک
——————
کاشت کرنا :
➊ کاشت کرنے سے مراد ہے مشکل کام آسان ہونا اور جلدی ملنے والی روزی۔
➋ خواب میں اگر کسی ایسے ملک میں کاشت ہو رہی ہو، جس میں جنگ نہ ہو رہی ہو تو اس سے مراد وبا اور طاعون ہے۔
➌ اگر کسی مارکیٹ یا بازار میں کٹائی ہو رہی ہو تو اس کی تعبیر تجارت کی کثرت اور شرح منافع کی کثرت ہے۔
➍ اگر کسی اچھی جگہ فصل کاشت ہو رہی ہو اور لوگ خود کاشت کاری کر رہے ہوں تو اس سے مراد اجر و ثواب اور نیکیاں ہیں۔
——————
کافر :
➊ خواب میں کافر سے مراد دشمن ہے۔
➋ بوڑھے کافر سے مراد پرانا دشمن ہے۔
——————
کافور :
کافور دیکھنے سے مراد نیک اعمال ہیں۔
——————
کان :
کان سے مراد سمع وطاعت ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کان بڑا ہو گیا ہے تو اس سے مراد یہ ہے اس کی اطاعت شعاری میں اضافہ ہو گیا ہے۔
——————
کاہن :
اس سے مراد جھوٹا اور دھوکہ باز انسان ہے۔
——————
کبوتر :
➊ کبوتری سے مراد محبوب عورت ہے۔
➋ اگر خواب میں کبوتر شکار کرے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ معزز لوگوں سے دولت حاصل کرے گا۔
➌ اگر گھر میں کبوتر ی نظر آئے اور دیکھنے والا غیر شادی شدہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ خوبصورت اور محبت خور عورت سے شا دی کرے گا۔
➍ اگر پریشان حال یا عزیز کو گم کر بیٹھنے والا اسے دیکھے تو یہ اس کے لیے بشارت ہے۔
➎ اگر خواب میں کبوتر کو نشانہ لگا رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے مال و دولت اور بیٹیاں نصیب ہوں گی۔
➏ اگر کوئی شخص کبوتری کو کھلا رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ عورت کو تعلیم دے گا۔
——————
کتاب :
➊ کتاب سے مراد طاقت ہے۔
➋ کتاب کی تعبیر غم خوار دوست بھی ہو سکتا ہے۔
——————
کتا :
➊ اس سے مراد ہے ”بے وقوف آدمی“ ہے۔
➋ اگر کتا بھونک رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ کوئی حقیر آدمی اس سے بدکلامی کرے گا۔
➌ شکاری کتے کی تعبیر عزت اور مال و دولت ہے۔
——————
کرم کلا :
اس سے مراد موٹا اور بدخو آدمی ہے۔
——————
کرسی :
کرسی سے مراد رفعت و بلندی ہے۔ لوہے کی کرسی سے مراد قوت اور طاقت ہے۔
——————
کڑا (رنگ) :
➊ کڑے کو پکڑنے والے سے مراد دین پر عمل پیرا شخص ہے۔
➋ اگر اپنے دروازے کا کڑا اکھاڑ دے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ بدعت کا کام کرے گا۔
——————
کستوری :
کستوری کو سونگنا یا خریدنا خو ش گوار زندگی اور نیکی کی علامت ہے۔
——————
کشتی :
➊ پریشان حال آدمی یا مریض یا قحط زدہ آدمی کشتی دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اس سے نجات پانے والا ہے۔
➋ اگر کوئی شخص نیک لوگوں کے ساتھ کشتی پر سوار ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ راہ ہدایت پر چل رہا ہے۔
➌ اگر اپنے اہل و عیال اور دوستوں کے ساتھ کشتی پر سوار ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ عزت، اچھائی اور برکت حاصل کرے گا اور دشمنوں سے بچ جائے گا۔
➍ اگر کشتی ٹوٹی ہوئی ہو تو یہ بری چیز کی علامت ہے۔
➎ اگر کشتی پر بیٹھنے کے بعد اس میں سور اخ ہو جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ پریشانی سے اسے نجات مل رہی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
«أَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ أَهْلَهَا» [18-الكهف:71]
”کیا تم نے سواریوں کو ڈبونے کے لیے اس میں سور اخ کیا ہے۔“ یہ کشی ظالم بادشاہ کی گرفت سے نکل گئی تھی۔
——————
کشتی کرنا :
➊ اگر کوئی شخص خواب میں آدمی کو پچھاڑ دے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اس کی دولت اور مال و متاع ضائع کرے گا۔
➋ اگر جن انسان کو پچھاڑ دے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا سود کھائے گا یا جادو کرے گا یا اس کی دولت لٹ جائے گی اور وہ پریشان ہو گا۔
➌ کشتی کرنے کی تعبیر لڑائی جھگڑا بھی ہے۔
——————
کعبہ شریف :
➊ کعبہ سے مراد حکمران یا سردار ہے۔
➋ اگر کعبہ میں نماز پڑھے تو وہ دشمن سے محفوظ ہو جائے گا اور اسے عافیت مل جائے گی۔
➌ اگر خواب میں نظر آئے کہ کعبہ کی کوئی دیوار گر گئی ہے تو یہ حکمران کی وفات کی علامت ہے۔
➍ اگر خواب میں کعبہ کے علاوہ کسی دوسری طرف رخ کیے ہوئے ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ سنت کی مخالفت کرتا ہے۔
➎ اگر کعبہ میں کوئی کمی یا اضافہ ہو یا وہ اپنی جگہ سے ہٹا ہوا ہو یا اس کی حالت بدل چکی ہو تو اس کا مصداق امام ہے۔
➏ اگر خانہ کعبہ کا طواف کرے یاحج کی کوئی عبادت سرانجام دے تو یہ دینی بہتری کی علامت ہے۔
➐ اگر کعبہ کی طرف رخ کیے ہوئے ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی دین و دنیا کی سمت صحیح ہے۔
——————
کفر :
➊ کفر کی تعبیر ظلم کرنا یا انکار حق ہے۔
➋ اس کی تعبیر دینی آزمائش بھی ہو سکتی ہے۔
——————
کفن :
کفن سے مراد ہے پردہ پوشی۔
——————
ککڑی :
ککڑی سے مراد ہے آنے والے کی اچھائی اور بھلائی۔
——————
کلونجی :
خواب میں کلونجی دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ انسان کو جسمانی صحت مل جائے گی۔
——————
کمرہ :
دیکھیے : ’’ بالا خانہ“
——————
کمزوری :
جسم کی کمزوری، مذہبی کمزوری اور فرائض میں سستی کی علامت ہے۔
——————
کندھا :
➊ کندھے سے مراد دوست یا حصہ دار یا نائب ہے۔
➋ کندھا ”سفر“ کی بھی علامت ہے۔
——————
کنڈا :
اس سے مراد دین اور مذہب ہے۔ کنڈے کو تھامنا اسلام کی حالت میں فوت ہونے کی علامت ہے۔
——————
کنکریاں :
➊ کنکریوں سے مراد روپے ہیں۔
➋ یہ حج کرنے اور شیطان کو کنکریاں مارنے کی بھی علامت ہے۔
➌ اس کی تعبیر گالی گلوچ اور تہمت بازی بھی ہو سکتی ہے۔
——————
کنواں :
➊ گھر میں یا زیر ملکیت زمین میں کنواں دیکھنے سے مراد فراخی معیشت، تنگی کے بعد آسانی اور غیر متوقع فائدہ ہے۔
➋ راستے میں کنواں دیکھنے سے مراد تنگی کا آسانی میں تبدیل ہونا ہے۔
➌ اگر چاہ زم زم دیکھے اور اس سے پانی پئیے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی ضرورت پوری ہو گئی ہے۔
——————
کنگن :
➊ مرد نے کنگن پہنا ہو تو اس سے مراد پریشانی ہے۔
➋ عورت نے پہنا ہو تو اس سے مراد خوشی اور نعمت ہے۔ کچھ علما کہتے ہیں کہ چاندی کا کنگن دین اور تقویٰ کی علامت ہے۔ کیونکہ جنتیوں کا زیور ہے۔
——————
کنگھی :
➊ اگر کوئی شخص کسی سے شراکت کرنا چاہے اور خواب میں کنگھی دیکھے تو یہ بہتری کی علامت ہے۔
➋ کنگھی کی تعبیر انصاف پسند آدمی بھی ہو سکتی ہے۔
——————
کوتاہی :
عملی کوتاہی کی علامت ہے۔
——————
کوا :
➊ کوے سے مراد دوستوں کی جدائی اور اجنبیت ہے۔
➋ اس کی تعبیر زمین کے دفنینے اور مردوں کا دفن کرنا بھی ہو سکتی ہے۔
——————
کوٹ :
دیکھیے : ”جبہ“
——————
کوڑا :
آسمان سے گرتا ہوا کوڑا دکھائی دینے کی تعبیر اللہ تعالیٰ کی ناراضی اور اس کا عذاب ہے۔
——————
کوڑا کرکٹ :
➊ اس سے مراد ہے بےکار مال و متاع ہے۔
➋ روڑی سے مراد رہنما ہے اور یہ دولت مند کے حق میں پسندیدہ نہیں ہے۔
➌ کوڑا کرکٹ اٹھانے والے کو دیکھنا دوسروں کے لیے محنت و مشقت کرنے کی علامت ہے۔
——————
کھانا :
➊ بے موسم کھانوں سے مراد روزی کا تسلسل ہے۔
➋ موسمی کھانے محدود روزی کی علامت ہے۔
➌ شاہی کھانوں سے مراد عزت اور شان و شوکت ہے۔
➍ کدو کھانے کی تعبیر اتباع سنت صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ دائیں ہاتھ سے کھانا بھی اتباع سنت صلی اللہ علیہ وسلم کی علامت ہے۔
➎ علماء کے کھانے سے مراد علم و ہدایت اور برکت ہے۔
➏ چاندی یا سونے وغیرہ کے ممنوعہ برتن میں کھانا پریشانی کی آمد کی علامت ہے۔
➐ بائیں ہاتھ سے کھانا دشمن کی بات ماننے اور دوست سے جفا کرنے کی علامت ہے۔
➑ اگر کوئی شخص دوپہر کے کھانے کی دعوت دے تو اس کی تعبیر دور دراز کاسفر ہے، اگر صرف کھانے کی دعوت ہو تو اس سے مراد پریشانی سے نجات ہے۔
➒ اپنا گوشت کھانے سے مراد مال و دولت اور جمع شدہ پیسے کو خرچ کرنا ہے۔
➓ کسی دوسرے کا گو شت کھانے سے مراد غیبت کرنا ہے۔
——————
کہرا :
دین یا دنیا کا معاملہ گڈمڈ ہو جانے کی علامت ہے۔
——————
کھجور :
➊ کھجور کھانے سے مرا د روز ی کا حصول ہے۔
➋ اگر کھجور اپنی طرف آتی ہوئی نظر آئے تو اس سے بھی دولت کا حصول مراد ہے، اگر ایسا شخص کی پریشانی میں ہو تو یہ اس کی پریشانی کے خاتمے کی علامت ہے، اللہ تعالیٰ نے حضرت مریم علیہا السلام سے فرمایا تھا :
«وَهُزِّي إِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسَاقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا»
[19-مريم:25]
”تم کھجور کے تنے کو ہلا تمہارے اوپر تروتازہ کھجور یں گرنے لگ جائیں گی۔“
➌ اگر خواب میں کھجور کے دو ٹکڑے کر دے اور اس میں سے گٹھلی نکال لے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے ہاں بیٹا پیدا ہو گا۔
➍ اگر خواب میں اچھی کھجور کھائے تو اس سے مراد حسن گفتار اور مفید چیز کا حصول ہے۔
➎ اگر خواب میں کھجوریں کھا رہا ہو تو اس کی تعبیر حلاوت ایمان ہے۔
——————
کھجوریں بیچنے والا :
کھجوروں کے دوکان دار سے مراد رزق حلال یا حدیث کا عالم ہے۔
——————
کھجور کا درخت :
اس کی تعبیر عالم شخص یا لوگوں کو فائدہ پہنچانے والا مسلمان آدمی ہے۔
——————
کھولنا :
تالے کھولنے اور بند جگہوں کو کھولنے سے مراد ہے تنگی سے آسانی میں آنا اور روزی کا آسان ہونا۔
——————
کھیتی باڑی کرنا :
➊ اس کی تعبیر ہے : ”عورت کا حاملہ ہونا۔“
➋ کھیتی جل جانے کی تعبیر ہے : ”بھوک اور قحط سالی۔“
➌ سرسبز کھیت میں دوڑنے سے مراد ہے۔ نیکی اور عبادت کے لیے کو شاں ہونا۔“
——————
کھانے کی دعوت :
اس سے مراد ہے : ”کسی نیکی کے لیے اکٹھا ہونا۔“
——————
کھیلنا :
خواب میں کھیلنے کی تعبیر غرور، مذاق اڑانا اور مذہبی کوتاہی ہے۔
——————
کھیلنے کا بال :
➊ اس سے مراد لڑائی جھگڑا ہے، اس کی تعبیر دنیا کی خاطر طرفین کا مقابلہ ہے۔
➋ اس کی تعبیر سفر و نقل مکانی بھی ہو سکتی ہے۔
——————
کھنڈر :
➊ اگر کوئی آباد قصبہ یا شہر کھنڈر بن جائے یا اس کی کھیتیاں اڑ جائیں تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس میں گمراہی آ جائے گی یا وہاں کوئی مصیبت آئے گی۔ اگر قصبہ یا شہر آباد نظر آئے تو یہ اس کے بسنے والوں کی دینی بہتری کی علامت ہے۔
➋ اگر اجڑا ہوا شہر آباد نظر آئے تو یہ خواب دیکھنے والے کی مذہبی اچھائی اور گمراہی سے ہدایت پر آنے کی علامت ہے۔
➌ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر کی چھت گر گئی ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کا خاوند فوت ہو جائے گا۔
➍ کسی بھی چیز کے ٹوٹنے یا گرنے یا گھر کی دیوار گرنے سے مراد مصیبت کی آمد ہے۔
➎ اس کی تعبیر سفر اور نقل مکانی بھی ہو سکتی ہے۔
——————
کیڑا :
➊ پیٹ کے کیڑوں سے مراد آدمی کی اولاد ہے۔
——————
کیچڑ :
اگر قحط زدہ زمین میں کیچڑ نظر آئے تو اس سے مراد سبزے کی کثرت اور خوش خبری ہے۔
——————
کیل :
کیل سے مراد لوگوں کے کام آنے والا آدمی ہے۔
——————
گ
گانا :
خواب میں گانے سے مراد فضول گفتگو اور مصیبت ہے۔
——————
گاے :
➊ گائے سے مراد ”سال“ ہیں۔
➋ موٹی گائے سے مراد خوشحالی والے سال اور دبلی گائے سے مراد قحط والے سال ہیں۔
➌ گائے کا گوشت کھانے کی تعبیر مال و دولت اور شان و شوکت میں اضافہ ہے۔
——————
گبریلا :
اس کی تعبیر ناپسندیدہ شخص ہے۔
——————
گدھ :
➊ اس سے مراد ”بادشاہ“ ہے۔
➋ اس کی تعبیر لمبی عمر، مال و دولت اور جنگ بھی ہو سکتی ہے۔
——————
گدھا :
➊ اس سے مراد سفر یا بےعمل عالم ہے۔
➋ گدھے سے مراد انسانی محنت اور کوشش بھی ہے، اگر گدھے پر سوار ہو کر اپنی مرضی سے چلا جا رہا ہو تو اس کی محنت اور کوشش قابل تعریف ہے۔
➌ گدھے کی صرف آواز ناپسندیدہ ہے۔
——————
گندی :
پاؤں کے نقش کی تلاش بھی اس سے مراد ہو سکتی ہے۔
——————
گرامر کا ماہر (نحوی) :
ماہر گرامر کو دیکھنے سے مراد بات کو بنا سنوار کر پیش کرنا ہے، اگر خواب میں ماہر گرامر اور فصیح بن جائے تو یہ اس کے دولت مند ہونے اور بیماری سے شفا یاب ہونے یا مشکل سے نجات پانے کی علامت ہے۔
——————
گردن :
➊ اگر گردن باریک ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ ظالم ہے اور امانت کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے۔
➋ اگر گردن میں درد ہو تو اس سے مراد بدمعاملگی اور امانت کی ادائیگی میں کوتاہی ہے۔
——————
گرد و غبار :
دیکھیے ”غبار“
——————
گرنا :
اگر بلندی سے نیچے گرے تو اس سے مراد اچھی سے بری حالت کی طرف منتقل ہونا ہے۔
——————
گرجا :
➊ اس کی تعبیر جھوٹ بہتان اور الزام بھی ہو سکتی ہے اور بدعت اور فضول کام بھی۔
➋ اگر خواب میں اپنے گھر کو گرجے کی شکل میں دیکھے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کا گھر اہل بدعت اور فاسقوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔
——————
گرفتار ہونا :
➊ خواب میں گرفتار ہو جانا ذلت اور پریشانی کی علامت ہے۔
➋ اگر پتھر کے بنے ہوئے نامعلوم گھر میں محبوس ہو تو یہ اس کی وفات کی علامت ہے اور یہ گھر اس کی قبر ہے۔
➌ اگر عورت کو خواب میں حکمران محبوس کر دے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ شادی کرنے والی ہے۔
——————
گروی رکھنا :
➊ اگر کوئی شخص کسی جگہ خود گروی ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس نے بہت سے جرم کیے ہیں اور وہ ان کی پاداش میں گروی ہے۔
➋ گروی ہونے کی تعبیر پھسلنا اور خامیوں سے پردہ چاک ہونا بھی ہو سکتی ہے۔
——————
گرمی :
اگر سردی کے موسم میں خواب میں گرمی محسوس کرے تو اس کی تعبیر خوراک و پو شاک کا حصول ہے، اگر گرمی کے موسم میں گرمی محسوس کرے تو اس کی تعبیر اس کے الٹ ہے۔
——————
گڑھا کھودنا :
➊ زمین میں گڑھا کھودنے کی تعبیر کھدائی کے مطابق دولت کا حصول ہے۔
➋ کھدائی سے مراد مکر و فریب بھی ہو سکتا ہے۔
➌ اگر کسی ایسے گڑھے میں چھپ جائے جس سے نکلنے کا راستہ نہ ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس سے اس گڑھے کی گہرائی اور وسعت کے مطابق مکر و فریب کیا جائے گا۔
——————
گفتگو :
دیکھیے ”بات چیت۔“
——————
گرگٹ :
➊ گرگٹ کی تعمیر بادشاہ کا وزیر ہے، یہ پختہ عزم ہونے اور مشکل کاموں میں معاون ہونے کی علامت ہے۔
➋ گرگٹ کی تعبیر دینی آزمائش بھی ہو سکتی ہے۔
——————
گلاب کا پھول :
➊ یہ اچھی شہرت اور خوشی کی علامت ہے۔
➋ اگر پھول کے پودے کو کاٹ دیا جائے تو یہ غم اور پریشانی کی علامت ہے۔
——————
گلاس :
➊ گلاس سے مراد عورت ہے۔
——————
گلدستہ :
➊ اس سے مراد پریشانیوں سے نجات اور نیک اعمال ہیں۔
➋ اگر فوت شدہ آدمی زندہ آدمی کو گلدستہ دے یا فوت شدہ کے پاس گلدستہ ہو تو یہ اس کے جنتی ہونے کی علامت ہے۔
➌ غیر شادی شدہ کے پاس گلدستہ ہونے کی تعبیر اس کی بیوی ہے، عورت کے پاس ہو تو اس سے مراد اولاد ہے۔
➍ اس کی تعبیرعلم اور اچھی شہرت بھی ہو سکتی ہے۔
——————
گلے ملنا :
➊ اگر کسی زندہ شخص کو گلے مل رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا اس کے ساتھ عرصہ دراز تک اکٹھا رہے گا۔
➋ اگر کسی فوت شدہ شخص کو گلے مل رہا ہو تو اس سے مراد وفات بھی ہو سکتی ہے۔
➌ عورت کو گلے ملنے کی تعبیر دنیا کو حاصل کرنا ہے۔
——————
گلہ :
اس سے مراد بیوی ہے۔
——————
گم شدہ آدمی کی واپسی :
اس کی تعبیر مرض سے صحت یاب ہونا، پریشانی کے بعد آسانی اور سابقہ حالت کی واپسی ہے۔
——————
گنا :
دیکھیے ”بانس۔“
——————
گناہ :
گناہ کی تعبیر ادھار لینا ہے۔
——————
گنبد :
گنبد کی تعبیر ”عورت“ ہے۔
——————
”گونگا پن :“
گونگا ہونے کی تعبیر مذہبی خرابی اور الزام تراشی ہے۔
——————
گندم کی بالی :
➊ گندم کی بالی کی تعبیر جمع شدہ مال و دولت ہے، جو بڑھتا چلا جائے گا۔
➋ سرسبز بالی سے مراد روزی اور خوش حالی ہے۔
➌ خشک بالی کی تعبیر قحط سالی ہے۔
——————
گواہ :
اس سے مراد ایسا خانہ بدوش ہے جولوگوں کو دھوکہ دیتا ہو۔
——————
گوشت :
➊ گوشت سے مراد روزی اور خوش حالی ہے۔
➋ اگر کسی آدمی کا گوشت کھائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اس کی غیبت کرے گا۔
➌ خنزیر کے گوشت سے مراد حرام مال و دولت ہے۔
➍ مچھلی کے گوشت کی تعبیر پاکیزہ روزی ہے۔
➎ نا معلوم گوشت اور خون سے مراد آزمائش ہے۔
➏ بھنے ہوئے گوشت سے مراد تیزی سے حاصل ہونے والی روزی ہے۔
——————
گھٹن :
➊ گھٹن کی تعبیر روزی میں کمی ہے۔
➋ اس کی تعبیر گناہ اور اس کے اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔
➌ اگر گھر معمول سے زیادہ کھلا نظر آئے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی نیکی اور خوش حالی بڑھ رہی ہے۔
——————
گھوڑا :
➊ خواب میں گھوڑ اساتھ لیے ہوئے ہو تو اس کی تعبیر رزق کی فراخی اور دشمن پر غلبہ ہے۔
➋ اگر گھوڑے پر سوار ہو اور شاہ سواری کرنے پر قادر بھی ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے عزت، منصب اور دولت حاصل ہو گی۔
——————
گھی :
گھی کی تعبیر فائدہ مند علم ہے۔
——————
گھی فرو ش :
گھی فرو ش سے مراد ”عالم“ اور دولت مند آدمی ہے۔
——————
گیند :
دیکھیے ”کھیلنے کی بال“
——————
گیسو :
➊ گیسو والہ ہونے کی تعبیر نیک اولاد والا ہونا ہے۔
➋ اگر سر پر گیسو ہوں تو اس سے مراد مال و دولت ہے۔
➌ اگر عورت کے بال لمے دکھائی دیں تو اس سے مراد اس کی اولاد ہے۔
——————
لا الہ الا اللہ پڑھنا :
➊ اس کی تعبیر ہدایت یافتہ ہونا اور خوش خبری ہے۔
➋ اگر مصیبت کے دوران پڑھ رہا ہو تو اسے ثواب ملے گا، اگر غم اور پریشانی میں ہو تو اسے اس سے نجات مل جائے گی۔
——————
لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھنا :
➊ اس سے مراد نیکی اور فراخی ہے۔
➋ نیز اس کی تعبیر معاملات کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرنا اور بہتر انجام ہے۔
——————
لاٹھی :
دیکھیے ”عصا۔“
——————
لباس :
➊ اگر زندہ انسان نے سبز لباس پہنا ہو تو اس سے مراد دین اور عبادت ہے، اگر فوت شدہ نے پہنا ہو تو یہ اس کی بہتر حالت کی علامت ہے۔
➋ سفید لباس بھی بہتری کی علامت ہے۔
➌ اگر سیاہ لباس پہن رکھا ہو جب کہ اس سے بالعموم پہنتا نہ ہو تو اس سے یہ بھی مراد ہو سکتا ہے کہ وہ ناپسندیدہ بات کا سامنا کرنے والا ہے۔
➍ اگر سیاہ لباس پہنا اس کا معمول ہو تو اس سے مراد عزت، منصب، مال و دولت اور عہدہ ہے
➎ سرخ لباس کی تعبیر بہت سی ایسی دولت ہے جس میں اللہ تعالیٰ کا حق دینا باقی ہو، ایسے شخص کو زکوۃ ادا کرنی چاہیے۔
➏ عورت کے سرخ لباس پہنے سے مراد خو شی اور مسرت ہے۔
➐ امیر آدمی نیا لباس پہن لے تو اس سے مراد اس کی مالی حالت کی مزید بہتری ہے، غریب نے پہن لیا تو اس سے مراد اس کی خوش حالی ہے۔ مقروض نے پہن رکھا ہو تو اس کی تعبیر قرض کی ادائیگی ہے۔
➑ نہانے کے بعد نیا لباس پہننے کی تعبیر پریشانی کا ازالہ اور اچھائی کا حصول ہے۔
➒ پھٹا پرانا لباس پہننے کی تعبیر غم اور پریشانی ہے اسی طرح میلے لباس کی تعبیر غم اور پریشانی ہے۔
➓ میلے کپڑوں کو اتارنے کی تعبیر پریشانیوں کا خاتمہ ہے۔
——————
لحاف :
لحاف کی تعبیر عورت ہے، رات کو لحاف اوڑھنے کی تعبیر شادی کرنا یا راحت و سکون کا حصول ہے۔
——————
لڑائی :
دیکھیے ”جنگ۔“
——————
لڑکا :
اس کی تعبیر خوش خبری ہے۔
——————
لشکر :
لشکر کی جمع ہونے کی تعبیر اہل حق کا غلبہ ہے۔
——————
لعل و جواہر :
یاقوت دیکھنے کی تعبیر مال و دولت اور خو شی و مسرت ہے۔ اگر یاقوت کا نگینہ لگوا کر شافی کرنے کا ارادہ کرے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ خوبصورت اور دیندار عورت سے شادی کرے گا۔
کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
«كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ» [55-الرحمن:58]
”وہ حوریں یاقوت اور مونگے کی طرح ہوں گی۔“
——————
لکڑی فرو ش :
لکڑی سے مراد ”نفاق“ ہے۔ لکڑہارے سے مراد رئیس المنافقین ہے۔
——————
لکڑی کا کیڑا :
لمبا ہونا :
➊ خواب میں لمبا ہونے کی مراد لمبا علم اور دولت کا اضافہ ہے۔
➋ درازقد ہونا لمبی زندگی کی علامت ہے، اسی طرح پستہ قد ہونا کم عمر ہونے کی نشانی ہے۔
➌ معمولی لمبا ہونا کم عزت ہونے یا قرب وفات کی علامت ہے۔
——————
حضرت لوط علیہ السلام :
➊ حضرت لوط علیہ السلام کا دیدار رشتہ داروں اور بیوی کی طرف سے پریشان ہونے کی علامت ہے۔
➋ اس کی تعبیر دشمن پر غلب بھی ہو سکتی ہے۔
——————
لومڑ :
اس سے مراد جھوٹا اور دغا باز مخالف ہے۔
——————
لہسن :
➊ لہسن سے مراد حرام کمائی اور بدکلامی ہے، اسے پکڑنے والا نیکی کے بدلے برائی حاصل کرتا ہے۔
➋ مریض کا لہسن کھانا اس کی حالت کے بہتر ہونے کی علامت ہے۔
——————
لہر :
اس کی تعبیر سختی اور عذاب ہے۔
——————
لیموں :
➊ پیلے لیموں سے مراد مرض ہے۔
➋ سبز لیموں پیلے سے قدرے بہتر ہے۔
➌ لیموں سے مراد ملامت بھی ہے۔
➌ لیموں کے درخت کی تعبیر لوگوں کو فائدہ پہنچانے والا آدمی ہے۔
——————