تین مقدس مساجد اور مسجدِ قباء میں نماز کی فضیلت

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ حسین بن مبارک الموصلی کی عربی کتاب الاوامر والنواهي سے ماخوذ ہے جس کا اُردو ترجمہ محمد سرور گوہر صاحب نے احکامات و ممنوعات کے نام سے کیا ہے۔

تین مساجد کی طرف رختِ سفر باندھنے کے متعلق احکامات

① رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تشد الرحال إلا إلى ثلاثة مساجد: المسجد الحرام، ومسجد الرسول، والمسجد الأقصى
”تین مساجد: مسجدِ حرام، مسجدِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مسجدِ اقصی کے سوا (ثواب کی نیت سے) رختِ سفر نہیں باندھنا چاہیے۔“
بخاری، کتاب الجمعة، حدیث 1189۔ مسلم، صلوة المسافرين و قصرها، حدیث 1397۔
② سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تشد الرحال إلا إلى ثلاثة مساجد: مسجدي هذا، والمسجد الحرام، والمسجد الأقصى
”تین مساجد: میری یہ مسجد (یعنی مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم)، مسجدِ حرام اور مسجدِ اقصی کے سوا (ثواب کی نیت سے) رختِ سفر نہ باندھا جائے۔“
بخاری، کتاب الجمعة، حدیث 1197۔ مسلم، صلوة المسافرين و قصرها، حدیث 827۔

تین مساجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت

① سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
صلاة فى مسجدي هذا أفضل من ألف صلاة فيما سواه من المساجد إلا المسجد الحرام
”میری اس مسجد میں ایک نماز، مسجدِ حرام کے سوا دیگر مساجد کی ہزار نمازوں سے افضل ہے۔“
بخاری، کتاب الجمعة، حدیث 1190۔ مسلم، كتاب الحج، حدیث 1394۔

مسجدِ قباء میں نماز پڑھنے کی فضیلت

① سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من خرج حتى يأتى هذا المسجد مسجد قباء فيصلي فيه، كان له عدل عمرة
”جو شخص اس مسجد (مسجدِ قباء) میں آئے اور اس میں نماز پڑھے تو اسے عمرہ ادا کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے۔“
النسائی، 37/2۔ مسند احمد، 3/487۔ روایت حسن ہے ۔
② اسید بن ظہیر انصاری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
الصلاة فى مسجد قباء كعمرة
”مسجدِ قباء میں نماز ادا کرنا عمرے کی طرح ہے۔“
ترمذی، كتاب الصلوة، 324۔ النسائی، کتاب الصلوة، 37/2۔ ابن ماجه، اقامة الصلوة والسنة فيها، 1411۔ روایت حسن ہے ۔
③ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیدل اور سوار ہو کر ہر ہفتے مسجدِ قباء تشریف لایا کرتے تھے۔
بخاری، کتاب الجمعة، 1193۔ مسلم، صلوة المسافرين وقصرها، 1151۔