مضمون کے اہم نکات
سوال:
روزے دار کے پاس کوئی شے کھانا کیسا ہے؟
جواب:
روزے دار کے سامنے کھانا کھایا جا سکتا ہے، ممانعت نہیں۔
❀ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:
الصائم إذا أكل عنده صلت عليه الملائكة
”جب روزے دار کے سامنے کھایا جائے تو فرشتے اس (روزہ دار) کے لیے دعا کرتے ہیں۔“
(مصنف ابن أبي شيبة: 9618، وسنده صحيح)
سوال:
کیا روزے دار کے لیے دن کے کسی حصہ میں مسواک کرنا مکروہ ہے؟
جواب:
روزے دار دن کے جس حصہ میں چاہے، مسواک کر سکتا ہے۔ اس کے لیے کوئی وقت مکروہ نہیں۔
سوال:
کیا روزے دار جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے نہا سکتا ہے؟
جواب:
نہا سکتا ہے۔
سوال:
حالت روزہ میں خوشبو سونگھنا کیسا ہے؟
جواب:
روزہ میں خوشبو سونگھنا جائز ہے، مکروہ یا ممنوع نہیں۔
سوال:
حالت روزہ میں بوس و کنار سے انزال ہو گیا تو کیا حکم ہے؟
جواب:
اس صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
سوال:
کیا کان میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب:
روزہ نہیں ٹوٹتا۔
سوال:
کیا نسوار سونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب:
نہیں ٹوٹتا۔