تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
253۔ کیا خوبصورت کلام کا القا جادو ہے ؟
جواب :
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے :
« إن طول صلاة الرجل وقصر خطبته مئنه من فقهه، فأطيلوا الصلاة وأقصروا الخطبة، وإ من البيان سحرا »
”بلاشبہ آدمی کی نماز کا لمبا ہونا اور اس کے خطبے کا چھوٹا ہونا اس کی فقاہت کی علامت ہے، پس تم نماز لمبی کیا کرو اور خطبہ چھوٹا دیا کرو اور بلاشبہ بعض بیان جادو ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير، رقم الحديث 2100 الإزراء، رقم الحديد 618 صحيح مسلم 594،869/2، مسند أحمد 263/4سنن الدار من 1556]
یہ بھی روایت کیا گیا ہے کہ ایک آدمی نے عمر بن عبد العزیز کے پاس بلیغ کلام کی تو عمر رحمہ اللہ نے کہا: اللہ کی قسم ! یہ حلال جادو ہے۔