امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر محدثین کے ردود اور مستقل تصانیف

فونٹ سائز:
تحریر: فضیلۃ الشیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے رد میں لکھی گئی کتابیں

سوال: کیا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے رد میں کتابیں لکھی گئی ہیں؟

جواب: ائمہ محدثین کی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر شدید جرح اور ردود ہیں۔ امام صاحب کے رد میں محدثین نے کتابیں بھی لکھی ہیں، جن میں امام بخاری رحمہ اللہ کے استاذ امام عبداللہ بن زبیر حمیدی رحمہ اللہ کی کتاب ”الرد علی النعمان“ ہے۔

[الجرح والتعديل لابن أبي حاتم: 40/8]

اسی طرح امام بخاری رحمہ اللہ کے دوسرے استاذ امام ابو بکر ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے کتاب الرد علی ابی حنیفہ لکھی ہے، جو کہ مصنف ابن ابی شیبہ کے آخر میں مندرج ہے۔ اردو میں اس کا ترجمہ بھی ہوا ہے۔