اللہ کی راہ میں روزہ رکھنے کی فضیلت
① سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ما من عبد يصوم يوما فى سبيل الله إلا باعد الله وجهه عن النار سبعين خريفا
”جو بندہ اللہ کی راہ میں ایک روزہ رکھتا ہے تو اللہ اس کو جہنم سے ستر سال (کی مسافت کے برابر) دور کر دیتا ہے۔“
بخاری، کتاب الجهاد والسير 2840۔ مسلم، كتاب الصيام 1153۔ ترمذی، فضائل الجهاد 1633۔
② سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من صام يوما فى سبيل الله جعل الله بينه وبين النار خندقا كما بين السماء والأرض
”جو شخص اللہ کی راہ میں ایک روزہ رکھتا ہے تو اللہ اس کے اور جہنم کے درمیان زمین و آسمان کے برابر خندق بنا دیتا ہے۔“
ترمذی، فضائل الجهاد 1624۔ روایت حسن ہے۔
باب الإعتكاف
رمضان کے آخری دس دن کا اعتکاف اور اس کے متعلق احکامات
① سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری دس دن اعتکاف کیا کرتے تھے۔
بخاری، الاعتكاف حديث 2025۔ مسلم، اعتکاف، حدیث 1171/1۔
باب فضل ليلة القدر
شب قدر کی تلاش و جستجو
① سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تحروا ليلة القدر فى العشر الأواخر من رمضان
”شبِ قدر کی رمضان کے آخری دس دنوں میں جستجو اور تلاش کرو۔“
بخاری، کتاب صلوة التراويح 2020۔ مسلم، كتاب الصيام 1163۔