52- اللہ تعالیٰ کی صفت ”ہَرْوَلَہ“ (دوڑ کر آنے) کا بیان
حدیث قدسی میں اللہ تعالیٰ کی ایک صفت یہ بیان ہوئی ہے کہ اللہ تعالیٰ دوڑ کر آتے ہیں۔ یہ صفت ایسے ہی تسلیم کی جائے گی جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے شایانِ شان ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
« إِذَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ الْعَبْدُ شِبْرًا تَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ ذِرَاعًا، وَإِذَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ مِنْهُ بَاعًا وَإِذَا أَتَانِيْ مَاشِياً أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً » (صحيح البخاري، رقم الحديث [7405]، صحيح مسلم [2675/2])
”جب انسان ایک بالشت میری طرف چلتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کی طرف بڑھتا ہوں اور جو ایک ہاتھ میری طرف بڑھائے تو میں دونوں ہاتھ اس کی طرف بڑھاتا ہوں اور جو کوئی میری طرف چل کر آئے تو میں اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں۔“ (اللجنة الدائمة: 6932)