اللہ کی جناب میں مجرموں کی بھانت بھانت کی بولیاں
رب کریم اس بات سے پاک اور منزہ ہے کہ فقیر اور بخیل جیسی صفات سے متصف ہو۔
● بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اللہ کی صفت صرف سلبی ہے۔
● بعض نے کہا کہ اللہ کی صفت سلبی ہے نہ اثباتی۔
● ایک گروہ نے یہ رائے قائم کی کہ مخلوق میں سے چند اشخاص ایسے ہیں جو بعض اشیاء میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ مماثلت رکھتے ہیں جیسے عبادت، دعا، توکل اور محبت وغیرہ۔
● ایک طائفہ نے یہ کہا کہ اللہ جو کچھ کرتا ہے وہ بلا حکمت کرتا ہے۔
● ایک گروہ نے یہ گمان باطل رکھا کہ اللہ کے بارے میں یہ ممکن ہے کہ وہ کسی چیز کو اس کی اصلی جگہ پر نہ رکھے جس سے بہترین اشخاص کو سزا دے اور شریر لوگوں کی عزت و تکریم کرے۔
● کچھ لوگوں نے یہ عقیدہ رکھا کہ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر نہیں کہ وہ اپنی مرضی سے کلام کر سکے۔
● کچھ لوگوں نے یہ کہا کہ غیر اللہ سے ایسی محبت کی جا سکتی ہے جیسے اللہ سے۔
● غیر اللہ کو پکارا بھی جا سکتا ہے اور اس سے سوالات بھی کیے جا سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سی مثالیں دی جا سکتی ہیں۔
مندرجہ بالا گمراہ لوگوں نے اللہ کی مخلوق کو اس کا شریک بنا دیا۔