اللہ تعالیٰ کی ذات کے متعلق بحث کرنا کیسا ہے؟

Read in English
فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے عقیدہ سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد یاسر عرفات حفظہ اللہ نے کیا ہے۔

38- اللہ تعالیٰ کی ذات کے متعلق بحث کرنا

اللہ تعالیٰ کی ذات مبارکہ کے متعلق بحث میں گہرائی میں جانا درست نہیں ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی حقیقت کو معلوم کرنا ناممکن ہے۔ جو اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا اس کا نتیجہ تباہی اور بدبختی ہوگا۔ ہاں! اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات پر غور و فکر کرنا درست ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَائِهِ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ [الأعراف: 180]
”اور سب سے اچھے نام اللہ ہی کے ہیں، سو اسے ان کے ساتھ پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں کے بارے میں سیدھے راستے سے ہٹتے ہیں، انھیں جلد ہی اس کا بدلہ دیا جائے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔“ (ابن عثیمین: نور علی الدرب: 40/7)