یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ عبدالسلام رُستمی کی کتاب انکار حدیث سے انکار قرآن تک سے ماخوذ ہے۔
حدیث 4: ابراہیم علیہ السلام کا اسی (80) سال کی عمر میں اپنا ختنہ کرنا
صحيح البخاري، أحاديث الأنبياء ، باب قول الله تعالى : واتخن الله إبراهيم خليلا ، حديث: 3356
جواب :
اس میں اعتراض کرنے کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ انبیاء علیہم السلام کو احکام شریعت کے متعلق وقتاً فوقتاً وحی آتی تھی اور جیسے وحی آتی وہ اس پر عمل کرتے تھے۔ ابراہیم علیہ السلام کو ختنے کے متعلق اسی (80) سال کی عمر میں حکم ہوا تو انہوں نے اسی عمر میں اللہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اپنا ختنہ کیا، نیز اس وقت طبعی عمریں زیادہ ہوتی تھیں، لہذا اسی (80) سال کی عمر میں وہ کمزور اور ضعیف نہیں تھے۔