تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
سوال:
آزمائش پرصبر کرنے والے کا کیا بدلہ ہے ؟
جواب :
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
«يود ناس يوم القيامة أن جلودهم كانت تقرض بالمقاريض فى الدنيا، لما يرون من ثواب أهل البلاء يوم القيامة »
”قیامت کے دن آزمائش والوں کا اجر دیکھ کر کئی لوگ خواہش کریں گے کہ ان کی کھالوں کو دنیا میں قینچوں کے ساتھ کاٹا جاتا۔“ [حسن. سنن الترمذي، رقم الحديث 2402]