تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ البروج (85) — آیت 20

وَّ اللّٰہُ مِنۡ وَّرَآئِہِمۡ مُّحِیۡطٌ ﴿ۚ۲۰﴾
اور اللہ ان کے پیچھے سے (انھیں) گھیرنے والا ہے۔ En
اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے
En
اور اللہ تعالیٰ بھی انہیں ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿وَّاللّٰهُ مِنْ وَّرَآىِٕهِمْ مُّحِیْطٌ اور اللہ تعالیٰ نے اپنے علم اور قدرت سے ان کا احاطہ کر رکھا ہے، جیسے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْ٘مِرْصَادِ۠ (الفجر:89؍14)بے شک تیرا رب گھات میں ہے۔ان آیات کریمہ میں کافروں کے لیے عقوبت کی سخت وعید ہے جو اس کے قبضۂ قدرت میں اور اس کے دست تدبیر کے تحت ہیں۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{والله من ورائهم محيطٌ}: قد أحاط بهم علماً وقدرةً؛ كقوله: {إنَّ ربَّك لبالمرصاد}؛ ففيه الوعيد الشديد للكافرين من عقوبة مَنْ هم في قبضته وتحت تدبيره.