تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ البروج (85) — آیت 19

بَلِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فِیۡ تَکۡذِیۡبٍ ﴿ۙ۱۹﴾
بلکہ وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا، جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں۔ En
لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں
En
(کچھ نہیں) بلکہ کافر تو جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍ بلکہ کفار تکذیب اور عناد پر جمے ہوئے ہیں۔ آیات الٰہی ان کو کوئی فائدہ دیتی ہیں نہ نصیحتیں ان کے کسی کام آتی ہیں۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{بل الذين كَفَروا في تكذيبٍ}؛ أي: لا يزالون مستمرِّين على التكذيب والعناد، لا تنفع فيهم الآياتُ، ولا تُجدي لديهم العظات.