تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ التكوير (81) — آیت 26

فَاَیۡنَ تَذۡہَبُوۡنَ ﴿ؕ۲۶﴾
پھر تم کہاں جا رہے ہو؟ En
پھر تم کدھر جا رہے ہو
En
پھر تم کہاں جا رہے ہو En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ فَاَیْؔنَ تَذْهَبُوْنَ پھر تم کدھر جارہے ہو۔ یعنی تمھارے دل میں یہ بات کیسے آئی اور تمھاری عقل کہاں چلی گئی کہ تم نے حق کو جو صداقت کے بلند ترین درجے پر ہے، بمنزلہ جھوٹ قرار دے دیا، جو سب سے گھٹیا، سب سے رذیل اور سب سے اسفل باطل ہے۔ کیا یہ حقائق کو بدلنے کے سوا کچھ اور ہے؟
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{فأين تذهبون}؛ أي: كيف يخطر هذا ببالكم؟! وأين عَزَبَتْ عنكم أذهانكم حتى جعلتم الحقَّ الذي هو في أعلى درجات الصدق بمنزلة الكذب الذي هو أنزلُ ما يكون وأرذلُ وأسفلُ الباطل؟! هل هذا إلاَّ من انقلاب الحقائق؟!