تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿وَمَنْخَفَّتْمَوَازِیْنُهٗ ﴾”اور جن کے وزن ہلکے ہوں گے۔“ یعنی جن کی برائیوں کا پلڑا بھاری ہوا، ان کا معاملہ اس کے مطابق ہوگا ﴿ فَاُولٰٓىِٕكَالَّذِیْنَخَسِرُوْۤااَنْفُسَهُمْ ﴾”پس یہی وہ لوگ ہیں جنھوں نے اپنا نقصان کیا“ کیونکہ وہ ہمیشہ رہنے والی نعمتوں سے محروم ہو کر دردناک عذاب میں مبتلا ہوں گے ﴿ بِمَاكَانُوْابِاٰیٰتِنَایَظْلِمُوْنَ﴾”اس واسطے کہ ہماری آیتوں کے بارے میں بے انصافی کرتے تھے“ یعنی ان آیات کریمہ کی اطاعت جس طرح کرنا ان پر واجب تھی انھوں نے نہیں کی۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{ومن خفَّتْ موازينُه}: بأن رجحتْ سيئاتُه وصار الحكم لها، {فأولئك الذين خسروا أنفسهم}: إذ فاتهم النعيمُ المقيمُ وحصل لهم العذابُ الأليم، {بما كانوا بآياتِنا يَظْلِمونَ}: فلم ينقادوا لها كما يجبُ عليهم ذلك.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔