تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ النجم (53) — آیت 22

تِلۡکَ اِذًا قِسۡمَۃٌ ضِیۡزٰی ﴿۲۲﴾
یہ تو اس وقت نا انصافی کی تقسیم ہے۔ En
یہ تقسیم تو بہت بےانصافی کی ہے
En
یہ تو اب بڑی بےانصافی کی تقسیم ہے En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى تب تو یہ بہت ہی ظالمانہ تقسیم ہے۔ اس تقسیم سے بڑھ کر کون سا ظلم ہو سکتا ہے جو خالق پر بندۂ مخلوق کی فضیلت کو مقتضی ہو۔ اللہ تعالیٰ ان کی باتوں سے بہت بلند ہے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{تلك إذاً قسمةٌ ضيزى}؛ أي: ظالمة جائرة. وأيُّ ظلم أعظم من قسمة تقتضي تفضيل العبد المخلوق على الخالق؟! تعالى عن قولهم علوًّا كبيراً.