تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ النجم (53) — آیت 10

فَاَوۡحٰۤی اِلٰی عَبۡدِہٖ مَاۤ اَوۡحٰی ﴿ؕ۱۰﴾
پھر اس نے وحی کی اس (اللہ) کے بندے کی طرف جو وحی کی۔ En
پھر خدا نے اپنے بندے کی طرف جو بھیجا سو بھیجا
En
پس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو بھی پہنچائی En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ فَاَوْحٰۤى پس اللہ تعالیٰ نے جبریل علیہ السلام کے توسط سے وحی کی ﴿ اِلٰى عَبْدِهٖ اپنے بندے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ﴿مَاۤ اَوْحٰىجو وہی کی۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے آپ کی طرف عظیم شریعت اور درست خبریں وحی کیں۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{فأوحى} اللهُ بواسطةِ جبريل عليه السلام {إلى عبدِهِ} [محمد - صلى الله عليه وسلم -] {ما أوحى}؛ أي: الذي أوحاه إليه من الشرع العظيم والنبأ المستقيم.