تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الطور (52) — آیت 19

کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا ہَنِیۡٓـًٔۢا بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿ۙ۱۹﴾
کھاؤ اور پیو خوب مزے سے، اس کے بدلے جو تم کیا کرتے تھے۔ En
اپنے اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
En
تم مزے سے کھاتے پیتے رہو ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ كُلُوْا وَاشْ٘رَبُوْا یعنی ہر قسم کے لذیذ کھانے اور مشروبات جو تمھارا دل چاہتا ہے کھاؤ پیو ﴿هَنِيْٓـًٔۢا یعنی مزے سے، بہجت و سرور اور فرحت و مسرت کے ساتھ ﴿ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ یعنی تمھیں جو کچھ حاصل ہوا ہے، تمھارے نیک اعمال اور اچھے اقوال کے باعث حاصل ہوا ہے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{كلوا واشربوا}؛ أي: مما تشتهيه أنفسكم من أصناف المآكل والمشارب اللذيذة {هنيئاً}؛ أي: متهنِّئين بذلك على وجه البهجة والفرح والسرور والحبور، {بما كنتُم تعملون}؛ أي: نلتم ما نلتم بسبب أعمالكم الحسنة وأقوالكم المستحسنة.