تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَاذْكُرْعِبٰدَنَاۤ﴾”ہمارے اور بندوں کا ذکر کیجیے“ جنھوں نے خالص ہماری عبادت کی اور ہمیں اچھی طرح یاد کیا ﴿اِبْرٰهِیْمَ ﴾”ابراہیم“ خلیل اللہ ﴿وَ﴾”اور“ ان کے بیٹے ﴿اِسْحٰقَوَ﴾”اسحاق اور ان (ابراہیم علیہ السلام) کے پوتے ﴿یَعْقُوْبَاُولِیالْاَیْدِیْ ﴾”یعقوب یہ سب قوت والے تھے۔“ یعنی جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے قوت رکھتے تھے۔ ﴿وَالْاَبْصَارِ ﴾ اور اللہ تعالیٰ کے دین میں بصیرت سے بہرہ مند تھے۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان سب کو علم نافع اور عمل صالح سے موصوف کیا۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
يقول تعالى: {واذْكُرْ عِبَادَنا}: الذين أخلصوا لنا العبادةَ ذكراً حسناً {إبراهيم}: الخليل {و} ابنه {إسحاقَ} وابن ابنه {يعقوب أولي الأيدي}؛ أي: القوَّة على عبادة اللَّه تعالى، {والأبصار}؛ أي: البصيرة في دين اللَّه. فوصَفَهم بالعلم النافع والعمل الصالح الكثير.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔