تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الصافات (37) — آیت 111

اِنَّہٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۱۱﴾
بلاشبہ وہ ہمارے مومن بندوں سے تھا۔ En
وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
En
بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ بلاشبہ وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام ان چیزوں پر ایمان رکھتے تھے جن پر ایمان رکھنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا تھا۔ ان کے ایمان نے انھیں درجہ یقین پر پہنچا دیا تھا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَؔكَذٰلِكَ نُرِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ مَلَكُوْتَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَلِیَكُوْنَ مِنَ الْمُوْقِنِیْنَ (الانعام:6؍75) اور اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کا نظام دکھاتے تھے تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہو جائیں۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{إنَّه من عبادِنا المؤمنينَ}: بما أمر الله بالإيمان به، الذين بَلَغَ بهم الإيمانُ إلى درجة اليقين؛ كما قال تعالى: {وكذلك نُري إبراهيمَ مَلَكوتَ السمواتِ والأرضِ وليكون من الموقنين}.